قومی خبریں

سنجے راوت کی درخواست ضمانت پر 9 نومبر تک فیصلہ محفوظ

خصوصی پی ایم ایل عدالت کے جج ایم جی دیش پانڈے کے روبرو آج ای ڈی استغاثہ اور دفاع کے دلائل کا اختتام عمل میں آیا جس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کئے جانے کا اعلان کیا۔

سنجے راوت، تصویر آئی اے این ایس
سنجے راوت، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: ممبئی کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے بدہ کو ممبئی کی ایک 'چال کی تعمیر نو میں ہوئی اقتصادی گھپلے بازی کے الزامات کے تحت منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار شعلہ بیان شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی دائر کردہ درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ 9 نومبر تک محفوظ کئے جانے کا حکم جاری کیا، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راوت کو ماہ اگست میں گرفتار کیا تھا۔

Published: undefined

خصوصی پی ایم ایل عدالت کے جج ایم جی دیش پانڈے کے روبرو آج ای ڈی استغاثہ اور دفاع کے دلائل کا اختتام عمل میں آیا جس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کئے جانے کا اعلان کیا۔ حالانکہ استغاثہ نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئِے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم کے خلاف پختہ ثبوت موجود ہیں لہذا اسے ضمانت نہ دی جائے۔

Published: undefined

سنجے راوت کے وکلاء نے ممبئی کے آرتھر روڑ جیل میں مقید سینا رکن پارلیمنٹ پر عائد الزامات سے انکار کیا اور کہا کہ ملزم کے خلاف جو الزامات عائد کئے گئے ہیں اس کی نوعیت دستاویزات پر مبنی ہے، نیز جہاں تک رقوم کے لین دین کا سوال ہے اس کی تفصیلات بینک سے حاصل کی جا سکتی ہیں، نیز ایک طویل مدت سے ملزم جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہیں لہذا ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined