قومی خبریں

’مشن 2024‘ تک جے پی نڈا ہی رہیں گے بی جے پی کے قومی صدر، قومی مجلس عاملہ نے لگائی مہر

وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کے روز پریس کانفرنس کر میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ جگت پرکاش نڈا جون 2024 تک بی جے پی صدر کی شکل میں کام کرتے رہیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>جے پی نڈا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

جے پی نڈا، تصویر آئی اے این ایس

 

بی جے پی نے سرکردہ لیڈر جے پی نڈا کو جون 2024 تک پارٹی کا قومی صدر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یعنی نڈا کی جگہ کسی دیگر کو فی الحال بی جے پی کا قومی صدر نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ’مشن 2024‘ کی ذمہ داری نڈا کے کندھوں پر ہی رہے گی۔ اس فیصلے پر منگل کے روز بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی مہر لگ گئی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کے روز پریس کانفرنس کر یہ جانکاری میڈیا کو دی۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ جگت پرکاش نڈا جون 2024 تک بی جے پی صدر کی شکل میں کام کرتے رہیں گے۔

Published: undefined

امت شاہ نے بتایا کہ جے پی نڈا کے لیے قومی مجلس عاملہ نے آج قرارداد پیش کی۔ راجناتھ سنگھ نے اس قرارداد کو رکھا اور بی جے پی کے سبھی اراکین نے اسے منظور کیا ہے۔ بی جے پی صدر کی شکل میں جے پی نڈا کی مدت کار کو جون 2024 تک کے لیے بڑھایا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نڈا نے جون 2019 میں پارٹی کی کمان سنبھالی تھی۔ 2024 میں لوک سبھا انتخاب اور کئی ریاستوں میں 2023 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ بی جے پی قومی صدر کی ذمہ داری کسی دیگر سرکردہ لیڈر کو دی جا سکتی ہے۔ لیکن ایسی قیاس آرائیوں پر اب فل اسٹاپ لگ گیا ہے۔

Published: undefined

امت شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ایم مودی کی مقبولیت کو پورے ملک میں بڑھانے میں جے پی نڈا کا اہم تعاون رہا ہے۔ جے پی نڈا کی قیادت میں پوری تنظیم نے ایک ساتھ متحد ہو کر کام کیا ہے۔ امت شاہ نے کووڈ-19 وبا کے دوران لوگوں کی خدمت کرنے میں جے پی نڈا کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں کئی ریاستوں کے انتخابات میں پارٹی کی جیت بھی ہوئی ہے۔ کووڈ وبا کے دوران بھی بی جے پی چیف نے ہر طرح سے اپنی ذمہ داری نبھائی، چاہے دور دراز گاؤں تک اناج پہنچانا ہو یا مریضوں کو اسپتال پہنچانے کا انتظام ہو۔

Published: undefined

امت شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران 2024 لوک سبھا انتخاب کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’امید ہے پی ایم مودی اور بی جے پی صدر نڈا کی قیادت میں پارٹی 2019 کے مقابلے میں مزید بڑے مینڈیٹ کے ساتھ 2024 کا لوک سبھا انتخاب جیتے گی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined