قومی خبریں

جینت کو جھٹکا ، آر ایل ڈی کے ریاستی صدر مسعود احمد کاکھلا خط، استعفی

21مارچ کو ہونے والی میٹنگ سے پہلے یا بعد میں جواب دینے کی زحمت گوارہ کریں بصورت دیگر میرے اس خط کو پارٹی کے عہدے اور پرائمری ممبر شپ سے میرا استعفی سمجھیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

21مارچ کو ہونے والی میٹنگ سے پہلے یا بعد میں جواب دینے کی زحمت گوارہ کریں بصورت دیگر میرے اس خط کو پارٹی کے عہدے اور پرائمری ممبر شپ سے میرا استعفی سمجھیں۔

Published: undefined

راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر مسعود احمد نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ریاستی صدر نے پارٹی صدر جینت چودھری کو لکھے اپنے کھلے خط میں پارٹی کی اعلی قیادت کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔

Published: undefined

ریاستی صدر نے اسمبلی انتخابات میں لیڈر شپ پر ٹکٹ فروخت کرنے،دلت اور اقلیتوں کے مسائل پر خاموش رہنے ،اور آرایل ڈی۔ ایس پی اتحاد کے لیڈروں کا استعفی نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں انہیں نکات کو پارٹی کی ہار کا اصل سبب قرار دیا ہے۔

Published: undefined

مسعود نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے 10امیدوار آر ایل ڈی کے نشان پر انتخابی میدان میں اترے لیکن آر ایل ڈی کا ایک بھی امیدوار ایس پی کے نشان پر انتخابی میدان میں نہیں اترا ،باوجود اس کے کہ جینت چودھری نے بذات خودایسا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو ار جینت چودھری سے 21مارچ تک جواب طلب کیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے 'اگر آپ چاہیں تو مجھے برخواست کرسکتے ہیں۔لیکن ان نکات کا 21مارچ کو ہونے والی میٹنگ سے پہلے یا بعد میں جواب دینے کی زحمت گوارہ کریں بصورت دیگر میرے اس خط کو پارٹی کے عہدے اور پرائمری ممبر شپ سے میرا استعفی سمجھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined