قومی خبریں

جھارکھنڈ: بچہ چوری کی افواہ میں بے گناہوں کی ہو رہی پٹائی، 15 دن میں 2 درجن واقعات، ایک کی موت

جھارکھنڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست میں حال کے دنوں میں بچہ چوری کا کوئی پیش نہیں آیا ہے، پولیس کی طرف سے ریاست کے لوگوں سے ایسی کسی بھی افواہ پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

جھارکھنڈ میں بچہ چوری کی افواہ کے درمیان بے گناہوں کی پٹائی کا معاملہ عام ہو گیا ہے۔ گزشتہ 15 دنوں میں ریاست کے الگ الگ علاقوں میں دو درجن سے زیادہ لوگ بچہ چور ہونے کے اندیشہ میں بھیڑ کے غصے کا شکار ہوئے ہیں۔ دھنباد میں ایک بے قصور کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا، جب کہ ہزاری باغ ضلع کے بڑکا گاؤں میں بھیڑ نے ایک خاتون افسر اور اس کے شوہر تک کو بری طرح پیٹ دیا۔

Published: undefined

جھارکھنڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست میں حال کے دنوں میں بچہ چوری کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ پولیس کی طرف سے ریاست کے لوگوں سے ایسی کسی بھی افواہ پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس کی طرف سے ایسی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی تنبیہ دی گئی ہے۔ جھارکھنڈ پولیس کے ترجمان اور سینئر آئی پی ایس امول وی ہومکر نے کہا ہے کہ ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر نے سبھی اضلاع کی پولیس کو ایسی افواہوں کو لے کر الرٹ کرتے ہوئے ضروری کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

حد تو تب ہو گئی جب گزشتہ ہفتے ہزاری باغ کے بڑکاگاؤں ڈویژن کے تحت لنگاتو گاؤں میں ایک کمپنی کے دفتر میں تجزیہ کے لیے کار سے جا رہی ضلع پلاننگ افسر جیوتسنا داس اور ان کے شوہر وجے کمار داس کو دیہی عوام نے روک لیا اور انھیں بچہ چور بتا کر پیٹنے لگے۔ انھوں نے خود کے دفاع میں کار کا شیشہ بند کیا تو بھیڑ نے پتھراؤ کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے انھیں کسی طرح بھیڑ سے بچایا۔

Published: undefined

دراصل ریاست میں گزشتہ کچھ وقت سے بچہ چوری کی افواہ کا سیلاب سا آ گیا ہے۔ گزشتہ 26 ستمبر کو گوڈا ضلع کے مفصل تھانہ حلقہ کے بڑی کلیانی گاؤں میں بچہ چوری کے الزام میں بلدیو داس نامی ایک نوجوان کو لوگوں نے پیٹ کر ادھمرا کر دیا۔ اسے سنگین حالت میں بھاگلپور ریفر کیا گیا۔ اس معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

اسی طرح گزشتہ ہفتے کوڈرما کے چندوارا تھانہ حلقہ کے گجرے گاؤں میں بچہ چور سمجھ کر ایک معذور کو بری طرح پیٹا گیا۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے اسے دیہی عوام کے چنگل سے آزاد کرایا۔ ذہنی طور پر معذور یہ شخص اپنا نام پتہ بتا پانے میں بھی اہل نہیں ہے۔ اس کے پہلے 13 ستمبر کو گڑھوا کے چنیا تھانہ حلقہ میں بچہ چور سمجھ کر دیہی عوام نے دو نوجوانوں کو یرغمال بنا لیا۔ انھیں کافی دیر تک کمرے میں بند رکھا۔ بعد میں ان کے اہل خانہ کے آنے پر انھیں چھوڑا گیا۔

Published: undefined

اسی دن پلامو ضلع کے ریہلا تھانہ حلقہ کے بھلوہی جھگروا گاؤں سے رات میں گزر رہے تین لوگوں کو دیہی عوام نے بچہ چور سمجھ لیا۔ تینوں اپنی جان بچا کر بھاگے اور بشرام پور تھانہ میں جا کر پناہ لی۔ اس واقعہ کے اگلے دن رانچی ضلع کے راتو تھانہ حلقہ کے سملیا نیا گاؤں میں دیہی عوام نے تین خواتین کو یرغمال بنا کر پٹائی کی۔ دیہی عوام نے الزام لگایا کہ تینوں خواتین دوا فروخت کرنے کے نام پر گھر گھر گھوم رہی ہیں، جب کہ پولیس جانچ میں پایا گیا کہ بنجارا طبقہ کی یہ خواتین دوا فروخت کرنے پہنچی تھیں۔

Published: undefined

اسی طرح 15 ستمبر کو گریڈیہہ ضلع کے گاواں تھانہ حلقہ کے پہرا مشرقی پنچایت کے گھاگھرا پہاڑی کے پاس اسی طرح کی افواہ میں بھیڑ نے ایک خاتون اور ایک مرد کی جم کر پٹائی کر دی تھی۔ 17 ستمبر کو گریڈیہہ ضلع کے اہلیاپور تھانہ حلقہ کے بدھوڈیہہ گاؤں باشندہ 27 سالہ پردیپ روانی کو دھنباد کے کولا کسما میں بچہ چور کہہ کر اس قدر پیٹا گیا کہ علاج کے دوران اس نے دم توڑ دیا۔ گریڈیہہ کے ہی نگر تھانہ حلقہ کے وارڈ نمبر 27 بلاکی روڈ میں ایک نامعلوم شخص کو لوگوں نے بچہ چوری کے الزام میں پکڑ لیا اور اس کی بری طرح پٹائی کر دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined