قومی خبریں

کالج طالبات کے لیے جھارکھنڈ حکومت نے سنائی خوشخبری، ہر ماہ دیے جائیں گے 1000 روپے

بارہویں درجہ کے بعد بیشتر طالبات کالج کی دوری زیادہ ہونے کی وجہ سے تعلیم ترک کر دیتی ہیں۔ طالبات کے کالج آنے جانے کے لیے انھیں سفری بھتہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

<div class="paragraphs"><p>خوشی کا اظہار کرتی ہوئیں طالبات، تصویر ویپن/قومی آواز</p></div>

خوشی کا اظہار کرتی ہوئیں طالبات، تصویر ویپن/قومی آواز

 

جھارکھنڈ میں کانگریس اور جے ایم ایم کی اتحادی حکومت ان دنوں ریاستی خواتین اور بیٹیوں پر بہت مہربان نظر آ رہی ہے۔ ہیمنت سورین حکومت پہلے سے ہی دیرینہ ’مئیا سمّان یوجنا‘ کے تحت 56 لاکھ سے زائد خواتین کے اکاؤنٹ میں 2500 روپے ہر ماہ معاشی مدد کی شکل میں دے رہی ہے، اب حکومت ریاست کی بیٹیوں کے لیے ایک بڑی سوغات لے کر سامنے آئی ہے۔ حکومت کالج و یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو ہر ماہ 1000 روپے ’سفری بھتہ‘ دے گی۔

Published: undefined

دی گئی جانکاری کے مطابق کالج میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو 1000 روپے ماہانہ سفری بھتہ نئے تعلیمی سیشن سے فراہم کیا جائے گا۔ اس سفری بھتہ کا فائدہ ہر طبقہ کی طالبات کو ملے گا۔ حکومت کا محکمہ اعلیٰ و تکنیکی تعلیم اس منصوبہ کا مسودہ تیار کر رہا ہے۔ حکومت آئندہ مالی سال 26-2025 کے تعلیمی سیشن سے اس منصوبہ کو نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

Published: undefined

سفری بھتہ منصوبہ کے تحت اس کا فائدہ کالج میں تعلیم حاصل کر رہی گریجویشن اور ماسٹرس کی تقریباً 70 سے 80 ہزار طالبات اٹھا سکیں گی۔ حالانکہ اس فائدہ ان طالبات کو ہی ملے گا جن کی حاضری 75 فیصد یا اس سے زیادہ ہوگی۔ اس منصوبہ کا مقصد ہے کہ طالبات بڑی تعداد میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔ دراصل بارہویں درجہ کے بعد بیشتر طالبات کالج کی دوری زیادہ ہونے کے سبب تعلیم ترک کر دیتی ہیں۔ طالبات کے کالج آنے جانے کے لیے ہی انھیں سفری بھتہ دینے کا فیصلہ حکومت نے کیا ہے۔ اس سے وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔

Published: undefined

اس درمیان محکمہ تعلیم نے تعلیمی سہولیات کے لیے 6 پورٹلس لانچ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹی میں ڈیجیٹل گورننس کو بڑھانے کے لیے اور شفافیت لانے کے مقصد سے کچھ پورٹلس تیار کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اساتذہ و ملازمین کی تنخواہ طے کرنے کے لیے تیار پورٹل، لرننگ مینجمنٹ سسٹم پورٹل، مانکی منڈا اسکالرشپ منصوبہ پورٹل، اپرینٹس شپ پورٹل، پرائیویٹ یونیورسٹی پورٹل اور غیر فنڈ شدہ گرانٹ پورٹل شامل ہیں جن کی لانچنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ سبھی پورٹلس 10 فروری کو رانچی میں منعقد ایک تقریب کے دوران لانچ کیے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined