قومی خبریں

نتیش کے جلسے میں خواتین کے لاکھوں کے زیورات چوری، متاثرین کا سڑک بند کر کے احتجاج

دربھنگہ میں راگھو پور گاؤں میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ایک جلسہ کے دوران 12 سے زیادہ خواتین کے گلے سے سونے کے چین اور منگل سوتر غائب ہو گئے۔ انتظامیہ فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

دربھنگہ دیہی اسمبلی حلقہ کے راگھو پور گاؤں میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ایک جلسہ کے دوران چوروں نے ہاتھ کی صفائی دکھا دی۔ دراصل جمعہ (26 ستمبر) کو کارکنوں اور عام لوگوں کے لیے ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن موقع دیکھ کر چوروں نے بڑی واردات کو انجام دے دیا۔ 12 سے زیادہ خواتین کے گلے سے سونے کے چین اور منگل سوتر اور دیگر زیورات غائب کر دیے۔ اس کے بعد جلسے میں ہنگامہ مچ گیا۔ جلسہ جب ختم ہوا تب جا کر خواتین کو اپنے زیورات چوری ہونے کا احساس ہوا۔ اس واقعہ میں لاکھوں روپے کے زیورات چوری ہوئے۔

Published: undefined

کئی خواتین اپنے گلے سے چین اور منگل سوتر غائب دیکھ کر وہیں پر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔ متاثرہ خواتین اور ان کے اہل خانہ نے واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے سیکوریٹی نظام پر سنگین سوال اٹھائے۔ خواتین کا کہنا تھا کہ جب وزیر اعلیٰ کی سبھا میں جہاں سینکڑوں کی تعداد میں پولیس اہلکار موجود تھے، اتنی بڑی واردات ہو سکتی ہے تو کھلے سڑکوں پر لوگ کیسے محفوظ رہیں گے۔

Published: undefined

چوری کی واردات سے خواتین کافی غصے میں تھیں، جس کے بعد انہوں نے اہم سڑک کو جام کرکے ہنگامہ بھی کیا۔ اس دوران سڑک جام میں دربھنگہ کے ڈی ایم اور ایس ایس پی کی گاڑی سمیت قطار میں کئی گاڑیاں پھنسی رہیں اور افسروں کو روکے رکھا گیا۔ کارروائی کی یقین دہانی کے بعد سڑک جام ہٹا۔

Published: undefined

ایک متاثرہ گائتری دیوی نے بتایا کہ اس کا 2 لاکھ روپے کا جبکہ پونم دیوی نے کا ایک لاکھ روپے کا چین چوری ہو گیا۔ وہیں گوری دیوی نے 40 ہزار روپے، سنیتا دیوی نے 50 ہزار روپے اور راجکماری دیوی نے بھی 50 ہزار روپے کے چین چوری ہونے کی بات کہی ہے۔ انتظامیہ نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined