قومی خبریں

جے ای ای ایڈونس امتحان کے نتائج کا اعلان، مردل اگروال نے کیا امتحان میں ٹاپ

اس امتحان میں کل ایک لاکھ 41 ہزار 699 طلباء نے شرکت کی تھی جن میں سے 41 ہزار 862 نے کامیابی حاصل کی جن میں سے چھ ہزار 452 طالبات ہیں۔

مردل اگروال، تصویر آئی اے این ایس
مردل اگروال، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ’جوائنٹ انٹرنس ایگزامینیشن ایڈوانس‘ (جے ای ای) کے نتائج جمعہ کو اعلان کیے گئے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی زون کے مردل اگروال نے امتحان میں ٹاپ کیا ہے، جبکہ دہلی زون کی کایا چوپڑا نے لڑکیوں میں ٹاپ کیا ہے۔ جے ای ای ایڈوانس 2021 کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ، آئی آئی ٹی کھڑگ پور ہے جس نے رزلٹ کے ساتھ ہی ’فائنل آنسر کی‘ جاری کر دی ہے۔ اس امتحان میں شریک ہونے والے تمام امیدوار اب سرکاری ویب سائٹ پر اپنا رزلٹ چیک کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

آئی آئی ٹی کھڑگ پور نے 3 اکتوبر کو جے ای ای ایڈوانس 2021 کا امتحان لیا تھا۔ اس کے بعد 10 اکتوبر کو ’آنسر-کی‘ جاری کی گئی اور طلبہ کو اعتراضات کرنے کا موقع دیا گیا۔ طلباء کو 11 اکتوبر تک کا وقت دیا گیا۔ اس دوران، اگر کسی امیدوار کو لگتا ہے کہ ان کا جواب درست ڈھنگ سے جانچا نہیں گیا ہے، تو وہ اس پر اعتراض کر سکتے ہیں۔ اس امتحان میں کل ایک لاکھ 41 ہزار 699 طلباء نے شرکت کی تھی جن میں سے 41 ہزار 862 نے کامیابی حاصل کی جن میں سے چھ ہزار 452 طالبات ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو