قومی خبریں

متحدہ آندھرا پردیش میں بی جے پی کے پہلے رکن پارلیمنٹ جنگا ریڈی چل بسے

جنگا ریڈی نے لوک سبھا میں ہنمکنڈہ حلقہ کی نمائندگی کی تھی۔ 1984 میں بی جے پی کے صرف دو ایم پی تھے جن میں جنگا ریڈی ایک تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: متحدہ آندھرا پردیش میں بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ سی جنگا ریڈی چل بسے۔ 92 سالہ جنگا ریڈی کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ ان کو علاج کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں علاج کے دوران جمعہ کی شب ان کی موت ہو گئی۔ وہ سانس لینے میں دشواری محسوس کر رہے تھے۔

Published: undefined

جنگا ریڈی کے جسد خاکی کو حیدرآباد میں بی جے پی کے دفتر لایا گیا جہاں پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے اُن کا آخری دیدار کیا اور پارٹی کے لئے ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کو بھرپور خراج پیش کیا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے اور مرکزی وزیر کشن ریڈی نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Published: undefined

جنگا ریڈی نے لوک سبھا میں ہنمکنڈہ حلقہ کی نمائندگی کی تھی۔ 1984 میں بی جے پی کے صرف دو ایم پی تھے جن میں جنگا ریڈی ایک تھے۔ انہوں نے پی وی نرسمہا راو کو شکست دی تھی جو بعد ازاں ملک کے وزیر اعظم بنے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined