قومی خبریں

جموں و کشمیر: ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں لشکر طیبہ کا موسٹ وانٹیڈ دَہشت گرد ہلاک

سوپور میں سیکورٹی فورسز لگاتار دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی یہاں سیکورٹی اہلکاروں نے لشکر طیبہ کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں و کشمیر کے سوپور میں ہوئے تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز نے لشکر طیبہ کے بڑے دہشت گرد آصف کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس تصادم کے دوران دو پولس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔ سیکورٹی فورسز کو بدھ کی صبح دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خبر ملی تھی جس کے بعد وہ علاقے میں پہنچے اور تلاشی شروع کر دی۔ اس دوران دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولی باری شروع ہو گئی۔ تصدام میں جس دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا ہے وہ ماسٹ وانٹیڈ دہشت گردوں میں سے ایک تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کچھ دن پہلے پھل تاجروں کی فیملی پر فائرنگ ہوئی تھی اور اس میں ایک بچی کی جانچ لی گئی تھی، اس گولی باری میں آصف کا ہی ہاتھ تھا۔

Published: 11 Sep 2019, 12:10 PM IST

سوپور میں سیکورٹی فورسز لگاتار دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی سوپور سے سیکورٹی فورسز نے لشکر کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ الزام ہے کہ یہ دہشت گرد پاکستان کی شہ پر مقامی لوگوں کو دھمکی دے رہے تھے۔ سیکورٹی فورسز کے ذریعہ کی جا رہی کارروائی سے لشکر کے دہشت گرد کافی پریشان اور مشتعل ہیں۔

Published: 11 Sep 2019, 12:10 PM IST

ریاست کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے سوپور سے پکڑے گئے دہشت گردوں کے بارے میں کئی بڑے انکشافات کیے تھے۔ انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ سبھی دہشت گرد سوپور میں لشکر کے تین دہشت گردوں کی ہدایت پر کام کر رہے تھے۔ ان دہشت گردوں نے گزشتہ دنوں کشمیر کے کئی حصوں میں دکانداروں کو اپنی دکان نہ کھولنے کی دھمکی دی تھی۔ اس بات کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے خفیہ جانکاری کی بنیاد پر ان دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا تھا۔

Published: 11 Sep 2019, 12:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Sep 2019, 12:10 PM IST