قومی خبریں

جموں و کشمیر: بارہمولہ میں دو ملی ٹینٹ معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار

بارہمولہ کے چیک ٹاپر کیری گاوں میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران دو ملی ٹینٹ مدد گاروں کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>جموں و کشمیر: بارہمولہ میں گرفتار کیے گئے ملی ٹینٹ معاونین / یو این آئی</p></div>

جموں و کشمیر: بارہمولہ میں گرفتار کیے گئے ملی ٹینٹ معاونین / یو این آئی

 

سری نگر: شمالی ضلع بارہمولہ کے چیک ٹاپر کیری گاوں میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران دو ملی ٹینٹ مدد گاروں کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Published: undefined

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چیک ٹاپر کیری گاوں میں جنگجووں کی نقل وحمل کی اطلاع موصول ہونے کے بعد بارہ مولہ پولیس اور 29 آر آر نے بس اسٹاب چیک ٹاپر کیری کے نزدیک ناکہ لگایا۔

انہوں نے کہاکہ جوں ہی مشتبہ افراد نے سیکورٹی فورسز کی ناکہ پارٹی کو دیکھا تو انہوں نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم سلامتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے انہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور دونوں کو دھر دبوچا گیا۔

Published: undefined

موصوف ترجمان کے مطابق جامہ تلاشی کے دوران ملی ٹینٹ معاونین کے قبضے سے دو چینی پستول ، دو پستول میگزین، چودہ پستول گولیوں کے راونڈ، ایک شناختی کارڈ، آدھار کارڈ کی فوٹو سٹیٹ کاپی کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

پولیس نے ملی ٹینٹ معاونین کی شناخت دیام مجید خان ولد عبدالمجید خان ساکن چیک پنجی گام بانڈی پورہ اور ابیر طاریق ولد طاریق احمد خان ساکن وترنا پہلوان پورہ پنجی گام بانڈی پورہ کے بطور کی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتا شدگان نے اعتراف کیا کہ وہ ممنوع تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہے اور وہ ضلع میں ٹارگیٹ کلنگ کی کارروائیوں کو انجام دینے کی فراق میں تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined