قومی خبریں

جموں و کشمیر: اسکولوں میں درس و تدریس کی معطلی میں 18 اپریل تک توسیع

جموں و کشمیر میں یونین ٹریٹری انتظامیہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسکولوں میں درس و تدریس کی معطلی میں 18 اپریل تک کے لئے توسیع کر دی ہے

کشمیر اسکول / Getty Images
کشمیر اسکول / Getty Images SOPA Images

سری نگر: جموں و کشمیر میں یونین ٹریٹری انتظامیہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسکولوں میں درس و تدریس کی معطلی میں 18 اپریل تک کے لئے توسیع کر دی ہے۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل 'آفس آف ایل جی جے اینڈ کے' پر اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا گیا: 'انفیکشن کے کیسز میں جاری اضافے کے پیش نظر جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے تمام اسکولوں میں بارہویں جماعت تک آن کیمپس / ان پرسن ایجوکیشن 18 اپریل 2021 تک معطل رہے گی'۔

Published: undefined

قبل ازیں یونین ٹریٹری انتظامیہ نے 4 اپریل کو نویں جماعت تک کے تعلیمی اداروں کو دو ہفتوں جبکہ دسویں تا بارہویں جماعت تک کے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لئے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بتا دیں کہ انتظامیہ نے بارہویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کے علاوہ تمام انڈور کھیل سرگرمیاں بھی عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

Published: undefined

اس سلسلے میں حال ہی میں جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر تمام 'قریبی رابطہ کھیلوں' بشمول مکا بازی، کشتی، جوڈو کراٹے، کباڈی، کھو کھو، ٹائیکانڈو اور ووشو کی سرگرمیوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined