قومی خبریں

کشمیر: ممبر اسمبلی کی حفاظت پر مامور ایس پی او 7 رائفلیں لیکر فرار

سرینگر کے راج باغ علاقہ میں واقع سرکاری رہائش گاہ پر تعینات ایس پی او جمعہ کو 7 اے کے 47 رائفلیں اور ایک پستول لیکر فرار ہوگیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سرینگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) ممبر اسمبلی وچی (شوپیاں) اعجاز احمد میر کی حفاظت پر مامور جموں وکشمیر پولس کا ایک اسپیشل پولس آفیسر (ایس پی او) مبینہ طور پر 7 سروس رائفلیں اور ایک پستول لیکر فرار ہوگیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ممبر اسمبلی کی سرینگر کے راج باغ علاقہ میں واقع سرکاری رہائش گاہ پر تعینات ایس پی او جمعہ کو 7 اے کے 47 رائفلیں اور ایک پستول لیکر فرار ہوگیا۔ یہ سروس رائفلیں مذکورہ ممبر اسمبلی کی حفاظت پر مامور ریاستی پولس کے اہلکاروں کی ہیں جبکہ پستول ممبر اسمبلی کو ذاتی حفاظت کے لئے فراہم کی گئی تھی۔

Published: 29 Sep 2018, 9:14 AM IST

فرار ہونے والے ایس پی او کی شناخت جنوبی کشمیر کے زین پورہ شوپیاں کے رہنے والے عادل بشیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس نے واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وادی کشمیر میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ ایس پی او کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ سے متعلق تفصیلات اکٹھا کی جارہی ہیں۔

Published: 29 Sep 2018, 9:14 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Sep 2018, 9:14 AM IST