قومی خبریں

جموں و کشمیر: پاکستانی گولی باری ’ریاستی آفت‘ قرار، مہلوکین کے کنبہ کو دیے جائیں گے 4 لاکھ روپے

جنگ جیسے حالات میں ہلاک لوگوں کے کنبوں اور زخمیوں کو اب ایس ڈی آر ایف سے مدد ملے گی۔ مہلوکین کے کنبہ کو 4 لاکھ روپے اور 60 فیصد سے زیادہ زخمیوں کو 2.5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>سرحد پر فائرنگ / آئی اے این ایس</p></div>

سرحد پر فائرنگ / آئی اے این ایس

 

جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ باز آبادکاری محکمہ نے پاکستانی گولی باری کو ریاستی آفت قرار دے دیا ہے۔ جنگ جیسے حالات میں ہلاک لوگوں کے کنبوں اور زخمیوں کو اب ریاستی آفت راحتی فنڈ (ایس ڈی آر ایف) سے مدد فراہم کی جائے گی۔ مہلوکین کے کنبوں کو 4-4 لاکھ روپے کی مدد پیش کی جائے گی، جبکہ 60 فیصد سے زیادہ زخمیوں کو 2.5 لاکھ روپے اور 40 سے 60 فیصد تک زخمیوں کو 75 ہزار روپے کی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ 40 فیصد تک زخمی ہونے والوں کو 16 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

Published: undefined

محکمہ ریونیو پاکستانی گولہ باری میں ہلاک ہونے والوں پر مشتمل تجزیاتی رپورٹ ضلع ڈپٹی کمشنروں کو سونپے گا۔ گولہ باری میں زخمی ہوئے لوگوں کا اسپتالوں سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ ان کی رپورٹ کی بنیاد پر ایس ڈی آر ایف سے فنڈ جاری ہوگا۔ جموں و کشمیر میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب اس طرح کے معاملوں میں مدد قدرتی آفات کی طرح دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنروں کے ذریعہ سے متاثرہ کنبوں تک یہ امدادی رقم پہنچائی جائے گی۔ یہ مدد مہلوکین کے کنبوں سے لے کر زخمیوں اور ملکیت کا نقصان ہونے پر دی جائے گی۔

Published: undefined

پاکستانی گولہ باری میں ملکیت کو ہوئے نقصان پر بھی معاوضہ دیا جائے گا۔ ایسے متاثرین کو 3 ہزار روپے سے لے کر 1.20 لاکھ روپے تک کی مدد ملے گی۔ جن لوگوں کا پختہ مکان متاثر ہوا ہے، انھیں 1.20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ کچے مکان کے نقصان پر 65 ہزار روپے کی مدد دی جائے گی۔ گئوشالہ کی تباہی پر 3 ہزار روپے دیے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ جن علاقوں میں نقصانات کا اندازہ لگایا جا چکا ہے، وہاں معاوضہ دینے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں اب تک قدرتی طور پر ہونے والے نقصانات کو ہی آفات میں شامل کیا گیا تھا۔ حکومت نے زلزلہ، سیلاب یا لینڈ سلائیڈ کے علاوہ ڈھانک سے گرنے، سڑک حادثہ، سانپ کے کاٹنے یا بجلی گرنے سے موت جیسے معاملوں کو قدرتی آفات میں شامل کیا ہوا ہے۔ اب مستقبل میں جنگ جیسے حالات بننے پر بھی متاثرین کو ایس ڈی آر ایف سے مدد ملے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined