
ویڈیو گریب
جموں و کشمیر کے رام بن ضلع میں تیز بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے زبردست تباہی مچی ہے۔ یہاں کم سے کم 40 گھر منہدم ہو گئے ہیں۔ دھرم کنڈ میں اچانک آئے سیلاب میں کم سے کم تین لوگوں کی موت ہو جانے کی خبر ہے وہیں ایک لاپتہ بتایا جا رہا ہے۔ اطلاع کے مطابق تیز بارش کے بعد کئی جگہ پر لینڈ سلائیڈ کے واقعات پیش آئے ہیں۔ سیلاب اور کیچڑ کی وجہ سے سری نگر قومی شاہراہ کئی جگہوں پر بند ہو گئی ہے۔
Published: undefined
رام بن ضلع کے کمشنر بشیر الحق چودھری نے بتایا کہ سیری چمبا گاؤں میں گھر گھر گرنے کی وجہ سے دو بچوں کی موت ہو گئی۔ 10 گھر پوری طرح سے منہدم ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ رات تقریباً 1 بجے تیز بارش اور ژالہ بار شروع ہو گئی۔ بارش اتنی تیز تھی کہ لینڈ سلائیڈ ہونے لگا اور دھرم کنڈ میں سیلاب جیسے حالات پیدا ہو گئے۔ کم سے کم 45 کنبوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔
Published: undefined
تیز بارش کی وجہ سے رام بن قصبہ، بنیہال، کھاری، بٹوٹے، دھرم کنڈ اور شیر چمبا میں تباہی ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق ان علاقوں میں اب بھی تیز بارش جاری ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ اسکولوں میں بھی رکنے اور کھانے-پینے کا انتظام کیا گیا ہے۔
Published: undefined
مسٹر حق نے بتایا کہ پولیس کے ساتھ ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے۔ جموں-سری نگر ہائی وے پر لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے آمد و رفت رک گئی ہے۔ کئی جگہوں پر بڑے بڑے پتھر بھی گرے ہیں۔ اطلاع کے مطابق ہائی وے کئی جگہوں پر بہہ گیا ہے۔ وہیں کار، ٹرک اور دیگر گاڑیوں کو روک دیا گیا ہے۔ لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Published: undefined
ایمرجنسی کے لیے 24x7 ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے جو اس طرح ہے۔ 01998-295500, 01998-266790۔ ٹریفک پولیس افسر نے کہا کہ چندرکوٹے، موم پاسی اور ماروگ میں ٹرکوں کو روک دیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں ہائی وے پر پتھر گر گئے ہیں۔ بھاری بارش کی وجہ سے ہائی کو ٹھیک کرنے کا کام شروع نہیں ہو پایا ہے. امید ہے کہ شام تک موسم ٹھیک ہوگا تو سڑک پر سے ملبہ ہٹایا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined