قومی خبریں

جموں و کشمیر کے ڈی جی جیل کا گلا کاٹ کر قتل، مشتبہ ملازم فرار، پولیس تلاش میں مصروف

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ لوہیا کو پہلے قتل کیا گیا، اس کا گلا کاٹنے کے لیے کیچپ کی بوتل استعمال کی گئی۔ اس کے بعد لاش کو جلانے کی بھی کوشش کی گئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں: جموں و کشمیر کے ڈی جی جیل ہیمنت کے لوہیا کو ان کے گھر پر گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا ہے۔ ان کے جسم پر زخموں کے نشانات بھی پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ملی ٹینٹ تنظیم ٹی آر ایف (دی ریزسٹنس فرنٹ) نے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Published: undefined

پولیس کو شبہ ہے کہ یہ واردات افسر کے گھریلو ملازم نے ہی انجام دی ہے۔ واردات کے بعد سے ہی ملازم فرار ہے۔ فرار خادم جموں و کشمیر کے رام بن کا رہائشی ہے، جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔ لوہیا کو اگست کے مہینے میں ہی جموں و کشمیر میں ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق ڈی جی جیل کی لاش ان کے گھر سے مشتبہ حالت میں برآمد ہوئی۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کا قتل گلا کاٹ کر کیا گیا ہے۔ ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہا کہ ملزم نے ہیمنت کے لوہیا کی لاش کو جلانے کی بھی کوشش کی۔

Published: undefined

جموں کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے لوہیا کے گھر کا دورہ کیا اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ لوہیا کے جسم پر جلنے کے نشانات موجود ہیں اور گلا کٹا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ لوہیا کو پہلے قتل کیا گیا اور گلا کاٹنے کے لیے کیچپ کی بوتل استعمال کی گئی۔ اس کے بعد لاش کو جلانے کی کوشش کی گئی۔ لوہیا کے گھر کے باہر گارڈز نے جب ان کے کمرے میں آگ دیکھی تو وہ گیٹ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے۔

Published: undefined

اے ڈی ایس ڈی پی نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ قتل کی واردات لگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرار ہونے والے گھریلو ملازم کی تلاش جاری ہے۔ فرانزک ٹیم معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس نے بھی اس معاملے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined