قومی خبریں

جموں میں کانگریس کا بی جے پی کے خلاف احتجاج، پتلا نذرِ آتش

کانگریس لیڈران اور کارکنان نے بی جے پی، وزیر اعظم مودی اور ریاستی گورنر کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی اور بی جے پی کے پتلے کو نذر آتش کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں: کانگریس کی جموں کشمیر یونٹ نے ہفتہ کے روز شہیدی چوک جموں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے خلاف بیان بازی اور لیہہ میں صحافیوں کو بی جے پی کے لیڈروں کی طرف سے رشوت دینے کی کوشش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی، وزیر اعظم مودی اور ریاستی گورنر کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی اور بی جے پی کے پتلے کو نذر آتش بھی کیا۔

Published: 11 May 2019, 4:10 PM IST

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آنجہانی راجیو گاندھی پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا تھا۔ ادھر ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے حال ہی میں کہا کہ آنجہانی راجیو گاندھی پہلے رشوت خور نہیں تھے لیکن بعد میں وہ کچھ لوگوں کے زیر اثر آگئے اور بوفورس کیس میں ملوث ہوگئے۔ احتجاج کے حاشیہ پر کانگریس ترجمان رویندر شرما نے میڈیا کو بتایا کہ ملک میں امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گالی گلوچ کا ماحول بنا رکھا ہے۔

Published: 11 May 2019, 4:10 PM IST

انہوں نے کہا ’’ملک میں امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گالی گلوچ کا ماحول بنایا ہے، ملک کے لئے شہید ہونے والے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے خلاف توہین آمیز باتیں کی جارہی ہیں۔ ان پر ذاتی حملے کیے جا رہے ہیں اور گاندھی خاندان پر حملے کیے جا رہے ہیں۔‘‘

Published: 11 May 2019, 4:10 PM IST

رویندر شرما نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس لوگوں کو مائل کرنے کے لئے اس کے علاوہ اور کوئی ہتھیار ہی نہیں ہے۔ انہوں نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کو آنجہانی راجیو گاندھی کے خلاف بیان دینے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ’’گورنر صاحب کو بھی استعمال کیا گیا ہے اگر ان کو سیاست کرنی ہے تو اپنا عہدہ چھوڑ دیں، ورنہ اپنے عہدے کی لاج رکھیں۔ ہم ان کے عہدے کی عزت کرتے ہیں اسی لئے ان کا پتلا نذر آتش نہیں کیا گیا، بلکہ بی جے پی کا پتلا نذر آتش کیا۔‘‘ شرما نے کہا کہ گورنر کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ گورنر کے عہدے پر رہ کر ایسی باتیں کریں۔

Published: 11 May 2019, 4:10 PM IST

لیہہ معاملےکے حوالے سے رویندر شرما نے کہا کہ لیہہ کے صحافیوں نے بی جے پی کے لیڈروں کی طرف سے رشوت کی کوشش کے خلاف آواز بلند کرکے انہیں بے نقاب کیا ہے جس کے لئے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا ’’لیہہ کے صحافیوں نے بی جے پی کی طرف سے رشوت دینے کی کوشش کو بے نقاب کیا ہے، بی جے پی کے لیڈروں کے خلاف ایف آئی آردرج ہوئی ہے اور ابتدائی انکوائری میں ان کے خلاف شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کبھی کسی ملزم نے اپنا قصور نہیں مانا ہے اور اب ’چور مچائے شور‘ کے مصداق بی جے پی کے لیڈر اپنے آپ کو بے قصور ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: 11 May 2019, 4:10 PM IST

شرما نے کہا کہ جب بی جے پی والے زمینی سطح پر ناکام ہوجاتے ہیں تو انہیں پاکستان، آئی ایس آئی اور کانگریس پارٹی یاد آتی ہے ورنہ لیہہ میں صحافیوں نے ان کو بے نقاب کیا تو کانگریس پارٹی کہاں سے آگئی۔ انہوں نے کہا کہ لیہہ معاملے میں ملوثین کے خلاف تحت قانون کارروائی کی جانی چاہیے۔ اس موقعہ پر کانگریس کے سینئر لیڈر رمن بھلا اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔

Published: 11 May 2019, 4:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 May 2019, 4:10 PM IST