سری نگر: جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں جمعہ کو ملی ٹینٹوں اور ہندوستانی فوج کے جوانوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں تین فوجی جوان شہید ہو گئے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ہالان جنگلات کے بالائی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ملی ٹینٹوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کے بعد تلاشی آپریشن انکاؤنٹر میں بدل گیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ افسر نے بتایا کہ فائرنگ سے تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے اور علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ زخمی فوجی اہلکاروں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔
Published: undefined
سری نگر میں مقیم فوج کی چنار کور نے ایک ٹوئٹ میں کہا ’’آپریشن ہالان، کولگام، 4 اگست 2023 کو کولگام میں ہالان کی بلند چوٹیوں پر ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کیا تھا۔ ملی ٹینٹوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین جوان زخمی اور بعد میں شہید ہو گئے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔
Published: undefined
پولیس افسر نے مزید بتایا کہ علاقے میں اضافی فورس بھیج دی گئی ہے اور تلاشی مہم تیز کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ انکاؤنٹر اور فوجی جوانوں کی شہادت جموں و کشمیر میں دفعہ 370 ہٹائے جانے کی چوتھی برسی کے موقع پر ہوئی ہے۔
اس سے قبل اپریل اور مئی میں پونچھ اور راجوری اضلاع میں دو الگ الگ حملوں کے مقابلوں میں پانچ ایلیٹ کمانڈوز سمیت 10 فوجی اہلکار شہید ہوئے تھے۔ یہ وہ علاقہ ہے جو گزشتہ تقریباً دو دہائیوں سے ملی ٹنسی سے پاک سمجھا جاتا تھا۔ اس سال کے شروع میں بھی ملی ٹینٹوں نے راجوری میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس دوران 7 بے گناہ افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined