قومی خبریں

جامعہ کے اساتذہ کا طلباء کی حمایت میں مارچ، پولس کے خلا ف کارروائی کا مطالبہ

جامعہ ٹیچرس ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی میں طلبا کی حمایت میں مارچ نکال کر پولس کے خلاف کارروائی کی مانگ کی، اساتذہ نے پولس کی کارروائی کے خلاف پورے ملک سے حمایت ملنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: جامعہ ٹیچرس ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی میں طلبا کی حمایت میں بدھ کو مارچ نکال کر پولس کے خلاف کارروائی کی مانگ کی۔اساتذہ نے پولس کی دبانے کارروائی کے خلاف پورے ملک سے حمایت ملنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے مارچ نکالا۔

جامعہ کے اساتذہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لیکر مارچ نکالا۔ پلے کارڈ پر ملک کی تمام یونیورسٹیوں کے نام لکھے ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی کچھ پلے کارڈ پرلکھا تھا ’ہمارے ہاتھوں میں قلم ہے، کارتوس نہیں، ہم بھارت کو پیار کرتے ہیں، ہمیں بانٹو نہیں‘۔

Published: 18 Dec 2019, 10:30 PM IST

اساتذہ کے مارچ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہئے اساتذہ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ماجد جمیل نے کہاکہ اساتذہ ایسوسی ایشن نے جامعہ کے طلبا کے ساتھ بربریت کی سخت مذمت کرتے ہوئے قصوروار پولس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی۔ پولس نے شہریوں کے خلاف جس طرح کا تشدد کیا ہے، اس سے بڑا غداری کا کام اور کیا ہوسکتا ہے۔

Published: 18 Dec 2019, 10:30 PM IST

ماجد نے کہاکہ پرامن طریقہ سے مظاہر ہ کرنے کا تمام کو حق ہے لیکن پولس کا رویہ نہایت غیرذمہ دارانہ اور قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام یونیورسٹیوں کے طلبا اور اساتذہ نے جامعہ طلبا کی حمایت کی ہے، جس کا وہ تہہ دل سے احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولس اس سے پہلے بھی دہلی کی دوسری یونیورسٹیوں میں اپنا بربر چہرہ دکھا چکی ہے۔ جامعہ گزشتہ 100برس سے پرامن طریقہ سے چلائے جانے کے لئے مشہور ہے لیکن اس کے قیام کے 100ویں سال میں بحران پیدا ہوگیا ہے۔

Published: 18 Dec 2019, 10:30 PM IST

تصویر سوشل میڈیا

انہوں نے کہاکہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خوابوں کا جامعہ آج بحران سے گزر رہا ہے جو نہایت افسوسناک ہے۔ پروفیسر منیش سیٹھی نے کہا کہ جامعہ کی اس لڑائی کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی لیکن ایسے لوگوں کو مایوسی ہاتھ لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس میں گھس کر طلبا پر حملہ کرنے والے پولس اہلکاروں کو سزا ضرور ملنی چاہئے۔ عالمی سطح پر جامعہ کے طلبا کو حمایت ملی، یہ بہت خوشی کی بات ہے۔ پہلی بار دہلی آئی آئی ٹی نے بھی یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Published: 18 Dec 2019, 10:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Dec 2019, 10:30 PM IST