قومی خبریں

دستور ساز اسمبلی کے 264 اراکین نے ٹھیک 76 سال قبل ہندوستانی آئین پر کیا تھا دستخط، جئے رام رمیش نے شیئر کی تصویر

جئے رام رمیش نے کہا کہ اگست 1954 میں قائم للت کلا اکادمی نے تصویر مشمولہ آئین کو ’ایک بنیادی فنی کتاب‘ بتایا جو ہندوستان کے کثیر سطحی تاریخ کو پیش کرتا ہے اور تنوع میں یکجہتی کے منتر کا جشن مناتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/Jairam_Ramesh">@Jairam_Ramesh</a></p></div>

تصویر بشکریہ ’ایکس‘ @Jairam_Ramesh

 

کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے دستور سازی کے سفر سے متعلق ایک اہم منزل کا ذکر کرتے ہوئے ہفتہ کے روز کہا کہ ’’ٹھیک 76 سال قبل دستور ساز اسمبلی کے 264 اراکین نے ہندوستانی آئین پر رسمی طور سے دستخط کیے تھے۔‘‘ رمیش نے یہ ذکر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیا ہے، جس میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’ان سبھی اراکین نے ایک ساتھ تصویر بھی کھنچوائی تھی۔‘‘ کانگریس لیڈر نے گروپ میں کھنچوائی گئی یہ تصویر اور کچھ دیگر تصویریں بھی پوسٹ کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

Published: undefined

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں جئے رام رمیش نے لکھا ہے کہ ’’آج سے 76 سال قبل دستور ساز اسمبلی کے 264 اراکین نے ہندوستانی آئین پر رسمی طور سے دستخط کیے تھے، جسے وہ پہلے ہی 26 نومبر 1949 کو اختیار کر چکے تھے۔ انھوں نے اس کی تین کاپیوں پر دستخط کیں، جن میں سے 2 انگریزی اور ایک ہندی میں ہاتھوں سے لکھی ہوئی تھیں اور ان میں ’شانتی نکیتن‘ کے ان فنکاروں کے ذریعہ بنائی گئیں 22 تصویریں شامل تھیں، جن کی قیادت خود نندلال بوس نے کی تھی۔‘‘ انھوں نے بتایا کہ انگریزی مین خوبصورت کیلیگرافی پریم بہاری نارائن رائے زادہ نے کی تھی، جبکہ ہندی میں یہ کام وسنت کے. وید نے انجام دیا تھا۔

Published: undefined

اس پوسٹ میں جئے رام رمیش لکھتے ہیں کہ ’’ان ہاتھوں سے لکھی کاپیوں کے پہلے صفحہ پر قومی نشان موجود تھا، جسے دینا ناتھ بھارگو نے ڈیزائن کیا تھا۔ نند لال بوس کی گزارش پر انھوں نے کچھ مہینوں تک کولکاتا کے چڑیا خانہ میں جا کر شیروں کا مطالعہ کیا، تاکہ نشان میں بنے شیر بالکل حقیقی شیروں جیسے نظر آئیں۔‘‘ انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’اگست 1954 میں قائم للت کلا اکادمی نے اس تصویر مشمولہ آئین کو ’ایک بنیادی فنی کتاب‘ بتایا، جو ہندوستان کی کثیر سطحی تاریخ کو پیش کرتا ہے اور تنوع میں یکجہتی کے منتر کا جشن مناتا ہے۔ اسی دن اراکین نے ایک ساتھ بیٹھ کر گروپ تصویر کھنچوائی تھی، جو وقت سے پرے، ایک تاریخی یاد بن گئی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined