قومی خبریں

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>سنجے سنگھ، تصویر&nbsp;@AamAadmiParty</p></div>

سنجے سنگھ، تصویر @AamAadmiParty

 
ali

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔

سنجے سنگھ نے اس کے لیے براہ راست پی ایم او اور لیفٹیننٹ گورنر کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی تہاڑ جیل وزیر اعلی اروند کیجریوال کے لیے ٹارچر چیمبر بن گئی ہے۔ اروند کیجریوال کو 24 گھنٹے لیفٹیننٹ گورنر کی نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔ 24 گھنٹے سی سی ٹی وی کا لنک مانگ کر دیکھ سکتے ہیں کہ اروند کیجریوال کیا کر رہے ہیں۔ آخر دہلی کے وزیر اعلیٰ پر اتنی نگرانی کیوں رکھی جا رہی ہے؟

Published: undefined

سنجے سنگھ نے کہا، کیا آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اروند کیجریوال کو دوائیاں ملی یا نہیں، انہیں کھانا ملا یا نہیں، وہ کتنا سو رہے ہیں اور کتنی پڑھائی کر رہے ہیں۔

مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اروند کیجریوال کو انسولین لگی ہے یا نہیں۔ وہ کتنا بیمار ہوئے، ان کے گردے یا جگر خراب ہوئے یا نہیں۔ ان کی طبیعت خراب ہوئی یا نہیں۔ کیا آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اروند کیجریوال ٹوٹے ہیں یا نہیں، ان کا مورال گرا ہے یا نہیں؟

سنجے سنگھ نے کہا کہ کوئی چپراسی کی نوکری نہیں چھوڑنا چاہتا لیکن اروند کیجریوال نے صرف 49 دنوں کے اندر وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ آپ اس اروند کیجریوال کے حوصلے کو توڑنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

سنجے سنگھ نے کہا کہ اروند کیجریوال کے بوڑھے والدین اور ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال ان کی صحت کو لے کر پریشان ہیں۔ دہلی کے لوگ پریشان تھے کہ اروند کیجریوال کو علاج کے طور پر انسولین کیوں نہیں دی جا رہی ہے۔

مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو کسانوں، خواتین کی حفاظت اور نوجوانوں کے روزگار کی فکر کرنی چاہئے۔ نئے اسکول، نئے اسپتال بنا کر اور مہنگائی کو کم کرکے دہلی حکومت سے مقابلہ کرنا چاہیے۔ لیکن مرکزی حکومت اس بات سے پریشان ہے کہ اروند کیجریوال کا مورال کیسے گرایا جائے۔ یہ ایک غیر منصفانہ اقدام ہے۔

Published: undefined

سنجے سنگھ نے کہا کہ اروند کیجریوال روزانہ جیل کے اندر جھاڑو دیتے ہیں۔ کیجریوال جتنا جیل کے اندر جھاڑو دیں گے، اتنا ہی باہر بی جے پی صاف ہوگی، بی جے پی کا صفایا ہوگا۔

سنجے سنگھ کا کہنا ہے کہ ایک وزیر اعلیٰ جو گزشتہ 20-22 سالوں سے ذیابیطس کے مریض ہیں، جس شخص نے دہلی کے لوگوں کے لیے دوائیوں کا بندوبست کیا اور محلہ کلینک بنائے، انہیں گزشتہ 23 دنوں سے انسولین نہیں دیا جا رہا۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ انہیں 23 دن تک انسولین کیوں نہیں دیا گیا۔

Published: undefined

اپنے الزامات کی دلیل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے آپ نے دیکھا ہو گا کہ ہمارے ایک وزیر جو جیل میں تھے اس کی ویڈیو فوٹیج پورے ملک کو دکھائی گئی تھی۔ گجرات کے سورت میں بی جے پی امیدوار کے بلامقابلہ منتخب ہونے پر سنجے سنگھ نے کہا کہ سورت میں انتخابات ختم ہو چکے ہیں، ابھی پورے ملک میں انتخابات ختم ہونا باقی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined