دل کا دورہ، علامتی تصور / آئی اے این ایس
کورونا وبا کے بعد سے دل کا دورہ پڑنے کے معاملوں میں کافی تیزی آئی ہے۔ کوئی پیدل چلتے ہوئے تو کوئی بیٹھے بیٹھے ہرٹ اٹیک کا شکار ہو رہا ہے۔ مسلسل بڑھ رہے ان معاملوں کو لے کر ایسا دعویٰ کیا جانے لگا کہ کووڈ ویکسین کی وجہ سے یہ ہو رہا ہے۔ اب اس سلسلے میں آئی سی ایم آر اور ایمس کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے۔
Published: undefined
ملک میں یہ بات تیزی سے پھیل رہی تھی کہ کووڈ-19 کی ویکسین لینے کے بعد نوجوانوں کی موت ہو رہی ہے، جس کے بعد ویکسین لینے والے لوگوں میں خوف کا ماحول قائم ہو رہا تھا، لیکن اب اس معاملے میں ملک کی دو سب سے بڑی میڈیکل تنظیموں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) اور آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نے بڑی اور گہری جانچ کی جس کی رپورٹ میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ کووڈ ویکسین اور اچانک ہو رہی موت کا براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔
Published: undefined
آئی سی ایم آر-ایمس نے نیشنل انسٹی چیوٹ آف ایپیڈے میولوجی کے ساتھ مل کر یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ اس میں 18 سے 45 سال کے ان لوگوں کا نمونہ لیا گیا ہے، جن کی یکم اکتوبر 2021 اور 31 مارچ 2023 کے درمیان اچانک موت ہو گئی تھی۔
Published: undefined
آئی سی ایم آر-ایمس کی رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کرناٹک کے ہاسن ضلع میں ہو رہی اموات نے لوگوں میں زبردست خوف پیدا کر دی ہے۔ یہاں گزشتہ 40 دن کے اندر 22 لوگوں نے اپنی جان گنوا دی ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر لوگ یا تو نوجوان تھے یا پھر عام عمر کے تھے۔ اس وجہ سے شبہ ظاہر کیا جانے لگا کہ کہیں نوجوانوں کی موت کی وجہ سے کووڈ ویکسین تو نہیں ہے۔ انہی دعوؤں کو لے کر یہ رپورٹ سامنے آئی ہے۔
Published: undefined
اس رپورٹ کے حوالے سے وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کئی ایجنسیوں کے توسط سے اچانک ہونے والی اموات کے معاملوں کی جانچ کی گئی ہے، جن سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ کووڈ-19 ٹیکہ کاری اور ملک میں اچانک ہونے والی اموات کے درمیان کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے۔
Published: undefined
رپورٹ میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوجوانوں کی موت کئی دیگر وجوہ سے ہو سکتی ہے جن میں جینیاتی، طرز زندگی، کووڈ کے بعد کی پیچیدگیاں وغیرہ شامل ہیں۔
Published: undefined
اس رپورٹ سے پہلے مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے بھی کہا تھا کہ اچانک موت کی وجہ کووڈ ویکسین نہیں ہے۔ اس دوران نڈا نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ویکسینیشن سے جوکھم بڑھا نہیں بلکہ کم ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined