قومی خبریں

’امریکہ اور اس کے چاپلوس اسرائیل کو گھٹنوں پر لا دیا‘، محبوبہ نے ایرانی قیادت کی بہادری کو کیا سلام

محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ لڑائی کے بعد مسلم ملکوں کے درمیان ایران کا قد کافی بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کو نوبل امن انعام دیے جانے سے متعلق پاکستان کی تجویز کو بچکانی حرکت قرار دیا۔

<div class="paragraphs"><p>محبوبہ مفتی (فائل) / یو این آئی</p></div>

محبوبہ مفتی (فائل) / یو این آئی

 
shah

پی ڈی پی سربراہ اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایران کی جم کر تعریف کی ہے۔ انہوں نے آج کہا کہ اسرائیل کے ساتھ لڑائی کے بعد مسلم ملکوں کے درمیان ایران کا قد کافی بڑھ گیا ہے۔ اس نے اسرائیل اور امریکہ کو اس کے گھٹنوں پر لا دیا ہے۔ میں ایرانی قیادت کی بہادری اور عزم مصمم کو سلام کرتی ہوں۔ یہاں کی فوج اور لوگوں نے جس طرح سے اسرائیل کا مقابلہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے پاس کوئی جوہری اسلحہ نہیں ہے، لیکن یقین اور شہید ہونے کی قوت ارادی ہے۔

Published: undefined

’لائیو ہندوستان‘ کی خبر کے مطابق پی ڈی پی سربراہ نے اسرائیل کو امریکہ کا چاپلوس بتاتے ہوئے کہا کہ ایران نے امریکہ اور اس کے چاپلوس ملک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ آج ڈونالڈ ٹرمپ جنگ بندی کی بات کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اب تک جنگ کے نتیجے اسرائیل اور امریکہ کی امید کے برعکس رہے ہیں۔

Published: undefined

محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس جنگ نے ایران کو مسلم ممالک کے قائد کی طرح اُبھارا ہے۔ حالانکہ دیگر مسلم ملکوں نے زیادہ کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے امریکہ پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ یہ ملک مسلم ملکوں پر اپنی مرضی سے حملہ کرنے کا عادی ہے، چاہے وہ عراق ہو، افغانستان ہو یا شام۔ لیکن اس بار امریکہ کو ایک مسلم ملک پر حملہ کرنے کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔

Published: undefined

اس دوران محبوبہ مفتی نے ڈونالڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام دیے جانے سے متعلق پاکستان کی تجویز پر بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے اسے بچکانی حرکت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ پاکستان نے ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کی بات کہی۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ بچکانا اور غیر ضروری عمل ہے، خاص کر ایسے شخص کے ساتھ جو نہیں جانتا کہ وہ کیا کر رہا ہے ارو اگلے ہی لمحہ وہ کیا کرنے والا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے آج صبح امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہو چکی ہے۔ اس کے بعد گزشتہ کچھ دنوں سے دونوں ملکوں کے درمیان جاری شدید گھمسان کے کم ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined