قومی خبریں

آئی پی ایل نیلامی 23 دسمبر کو، کولکاتا کی نظر بیک اَپ وکٹ کیپر پر، چنئی کی نگاہیں سیم کرن پر!

رابن اتھپا کے مطابق کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو رسل کے لیے بیک اَپ کے طور پر کھلاڑی چننا ہوگا، کے کے آر اس نیلامی میں تین کھلاڑیوں کی تلاش کرے گا اور ان میں سے ایک گرباز کے لیے بیک اَپ وکٹ کیپر ہوگا۔

آئی پی ایل نیلامی، تصویر آئی اے این ایس
آئی پی ایل نیلامی، تصویر آئی اے این ایس 

سابق ہندوستانی بلے باز رابن اتھپا نے 23 دسمبر کو ہونے والی آئی پی ایل نیلامی کے لیے کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگز کے ذریعہ چنے جانے والے کھلاڑیوں پر اپنے نظریات ظاہر کیے ہیں۔ اتھپا کا کہنا ہے کہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کو آندرے رسل کے لیے بیک اَپ کے طور پر کھلاڑی کو چننا ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ "کے کے آر اس نیلامی میں تین کھلاڑیوں کی تلاش کرے گا اور ان میں سے ایک گرباز کے لیے بیک اَپ وکٹ کیپر ہوگا۔ دوسرا کھلاڑی آندرے رسل کے لیے بیک اَپ ہوگا۔ تیسرا وہ ایک ہندوستانی تیز گیندباز کی تلاش میں ہوں گے۔"

Published: undefined

رٹنشن کے پہلے کے کے آر کی ٹیم کافی سرگرم تھی۔ انھوں نے کئی کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم سے ریلیز کیا، ساتھ ہی ساتھ شاردل ٹھاکر، لاکی فرگوسن اور رحمن اللہ گرباز کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ ان کے پاس فی الحال 14 کھلاڑیوں کا گروپ ہے، جس میں چار تیز گیندباز اور دو اسپن گیندباز ہیں۔ ٹاپ آرڈر میں ان کے پاس کچھ بھروسے مند کھلاڑی بھی ہیں، حالانکہ ٹیم میں کئی ایسی پوزیشن ہیں جو خالی ہیں اور اتنے کم روپے کے پرس میں ان پوزیشن کو بھرنا آسان نہیں ہونے والا ہے۔

Published: undefined

کولکاتا ٹیم کے پاس دس ٹیموں میں سب سے چھوٹا پرس ہے۔ ان کے پاس ابھی صرف 7.05 کروڑ روپے ہیں اور انھیں گیارہ کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا ہے جن میں سے تین غیر ملکی کھلاڑی ہو سکتے ہیں۔ ایک ہندوستانی بلے باز جو وکٹ کیپنگ کا متبادل بھی فراہم کرے یا فلوٹر کے طور پر بھی کام کرے۔

Published: undefined

اتھپا نے چنئی سپرکنگز کی ممکنہ خرید پر بھی اپنے نظریات ظاہر کیے۔ اس نیلامی میں چنئی کے پاس خرچ کرنے کے لیے 20.45 کروڑ روپے بچے ہوئے ہیں اور ان کے پاس کم از کم دو غیر ملکی اور پانچ ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے جگہ ہے۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر سیم کرن چنئی کے لیے نئے نہیں ہیں اور 2020 اور 2021 کے سیزن میں ان کے لیے 23 میچ کھیل چکے ہیں۔ اب جب ڈوین بریوو ٹیم میں نہیں ہیں تو کرن ان کی بھرپائی کر سکتے ہیں۔ نیلامی میں چنئی کرن کے پیچھے جانا چاہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined