فائل تصویر آئی اے این ایس
امریکی یو ایس ایڈفنڈنگ کو لے کر ہندوستان میں جہاں سیاست گرم ہے اور ایک جانب کانگریس حکومت سے سوال کرتی نظر آ رہی ہے کہ یہ رقم کہاں گئی وہیں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اب اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ٹرمپ اور امریکی انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے کروڑوں ڈالر بھیجے گئے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے حال ہی میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دہلی میں ایک پروگرام میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے جو معلومات سامنے آئی ہیں وہ یقیناً تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Published: undefined
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ یو ایس ایڈ کو اچھی نیت کے ساتھ ہندوستان میں کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن اب امریکہ سے ایسے اشارے ملے ہیں کہ کچھ سرگرمیاں بدنیتی پر مبنی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تشویشناک ہے اور اگر اس میں کچھ ہے تو ملک کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس میں کون لوگ ملوث ہیں اور انہوں نے کیا کچھ کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ (یو ایس ایڈ) سے ملنے والے فنڈز کا استعمال ہندوستان کے انتخابی عمل میں مداخلت کے لیے کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ یعنی 21 فروری کو کہا کہ یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ(یو ایس ایڈ)سے متعلق امریکی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کے ذریعہ چھان بین کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم نے یو ایس ایڈکی کچھ سرگرمیوں اور فنڈنگ کے بارے میں امریکی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات دیکھی ہیں۔ یہ واضح طور پر بہت پریشان کن ہیں۔ اس سے ہندوستان کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ متعلقہ محکمے اور ایجنسیاں اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔"
Published: undefined
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان میں ووٹروں کی تعداد بڑھانے کے لیے یو ایس ایڈکے ذریعے 21 ملین ڈالر خرچ کرنے کے پیچھے بائیڈن انتظامیہ کے مقاصد پر بار بار سوال اٹھایا ہے۔ ٹرمپ نے کہا، "ہندوستان میں ووٹنگ پر 21 ملین ڈالر خرچ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined