قومی خبریں

بی جے پی میں اندرونی لڑائی، یوگی کو برطرف کرنے کی تیاری! اروند کیجریوال کا دعویٰ

اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت بی جے پی میں اندرونی اختلافات چل رہے ہیں اور یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی ان کے عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے

<div class="paragraphs"><p>اروند کیجریوال /&nbsp; ویڈیو گریب</p></div>

اروند کیجریوال /  ویڈیو گریب

 

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک بار پھر بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فی الحال بی جے پی میں جانشین کو لے کر لڑائی چل رہی ہے۔

Published: undefined

پی ایم مودی امت شاہ کو اپنا جانشین بنانا چاہتے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’آپ انٹرنیٹ پر دیکھ سکتے ہیں، امت شاہ نے 2019 میں کہا تھا کہ ہم 75 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام لیڈروں کو ریٹائر کر رہے ہیں۔ اس میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد نریندر مودی نے خود اس اصول کو نافذ کیا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ 75 سال کی عمر کے بعد پارٹی (بی جے پی) اور حکومت میں کسی کو کوئی ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا، ’’اسی وجہ سے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی ریٹائر ہوئے تھے۔ سمترا مہاجن استعفیٰ دینے کے بعد ریٹائر ہو گئی تھیں، اس لئے وہ خود بھی اس اصول پر عمل کریں گی۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’اس وقت پارٹی کے اندر جانشین کو لے کر لڑائی چل رہی ہے۔ وزیر اعظم نے یکے بعد دیگرے تمام لیڈروں کو سائیڈ لائن کر دیا ہے۔ شیوراج سنگھ چوہان، وسندھرا راجے، کھٹر اور ڈاکٹر رمن سنگھ کو ہٹا دیا گیا ہے۔ صرف یوگی رہ گئے ہیں۔ افواہیں ہیں کہ انہیں بھی انتخابات کے بعد ہٹا دیا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اروند کیجریوال ضمانت پر باہر آنے کے بعد کئی بار یہ الزامات لگا چکے ہیں۔ دریں اثنا، بی جے پی نے عآپ سربراہ کے دعوے کی تردید کی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی دوبارہ ملک کے وزیر اعظم بنیں گے اور اپنی تیسری مدت پوری کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined