قومی خبریں

انشورنس کمپنی پریمیم وصول کرنے کے بعد دعویٰ خارج نہیں کر سکتی: الٰہ آباد ہائی کورٹ

الٰہ آباد ہائی کورٹ کی بنچ نے کہا، ’’ حقائق کو چھپانے یا نہیں بتانے کی بنیاد پر معاہدہ کو نامنظور نہیں کیا جا سکتا۔ انشورنس کمپنی پوری جانچ کے بعد بیمہ کرتی ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>الٰہ آباد ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

الٰہ آباد ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس

 

الٰہ آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ کوئی انشورنس کمپنی پریمیم وصول کرنے کے بعد اس بنیاد پر دعویٰ خارج نہیں کر سکتی کہ پالیسی لیتے وقت ضروری حقائق نہیں بتائے گئے تھے۔ حقائق کو چھپانے یا نہیں بتانے کی بنیاد پر معاہدہ کو نامنظور نہیں کیا جا سکتا۔ انشورنس کمپنی پوری جانچ کے بعد بیمہ کرتی ہے۔

یہ تبصرہ جج شیخ بی شراف اور جج وپن چندر دیکشت کی بنچ نے کانپور رہائشی سنتوش کمار کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کیا۔ بنچ نے ایل آئی سی کو ہدایت دی ہے کہ وہ بیمہ رقم کی ادائیگی کرے۔

Published: undefined

عدالت نے کہا، ’’اگر کسی کالم کو چھوڑے جانے کے باوجود کمپنی اپنی پریمیم قبول کرتی ہے اور اس کے بعد پالیسی بانڈ جاری کرتی ہے تو وہ بعد کے مرحلے میں بیمہ ہولڈر کے دعوے کو نامنظور نہیں کر سکتی۔ بیمہ کرنے والے کی یہ ذمہ داری ہے کہ پالیسی کی تفصیلات کی تصدیق کرے۔

Published: undefined

عرضی دہندہ کی اہلیہ میرا دیوی نے بھارتیہ جیون بیمہ نگم (ایل آئی سی) سے 15 لاکھ روپے کا انشورنس 16 اگست 2018  کو ایجنٹ کے توسط سے کرایا تھا، جس میں عرضی دہندہ نامزد شخص تھا۔ اس کی موت کے بعد شوہر (عرضی دہندہ) نے اہلیہ کی موت پر قابل ادا انشورنس کی رقم کی تفصیل کے لیے ایل آئی سی میں درخواست دی۔ حالانکہ دعوے کو اس بنیاد پر خارج کر دیا گیا کہ انشورنس ہولڈر نے متنازعہ پالیسی کے لیے درخواست کرتے وقت اپنی پچھلی پالیسی کے بارے میں کچھ جانکاری چھپائی تھی۔ چونکہ یہ چھپانے کا معاملہ تھا، اس لئے دعوے کو قابل ادا اعلان نہیں کیا گیا۔

Published: undefined

عرضی دہندہ نے ایل آئی سی کانپور کے علاقائی منیجر کے سامنے ایک درخواست دائر کی، جنہوں نے بھی اسی بنیاد پر اس کا دعویٰ خارج کر دیا۔ اس کے بعد عرضی دہندہ نے اسسٹنٹ سکریٹری/ڈپٹی سکریٹری/ سکریٹری، بیمہ لوک پال، لکھنؤ سے رابطہ کیا، جنہوں نے بھی اسی بنیاد پر اس کا دعویٰ خارج کر دیا کہ شکایت بیمہ لوک پال ضابطہ، 2017 کے ضابطے کے مطابق نہیں تھی۔

Published: undefined

اس کے بعد عرضی دہندہ نے اس بنیاد پر ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا کہ ان کے ایجنٹ کے مطابق پچھلی پالیسیوں کے بارے میں ایل آئی سی کو پتہ تھا اور اسے ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عدالت نے تسلیم کیا کہ بیمہ لوک پال کے ذریعہ پاس حکم پوری طرح سے غیر واضح اور منمانا تھا۔ اس نے مانا کہ شکایت درج کرنے کی بھی شرائط عرضی دہندہ کے ذریعہ پوری کی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined