قومی خبریں

مہنگائی سال 2022 میں زندگی کو مزید مشکل بنا دے گی: کانگریس

ترجمان نے بتایا کہ جی ایس ٹی میں اضافے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی 15 لاکھ سے زائد نوکریاں ختم ہو جائیں گی۔

کانگریس لیڈر آر ایس سرجے والا/ تصویر یو این آئی
کانگریس لیڈر آر ایس سرجے والا/ تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے اور حکومت اس پر قابو پانے میں ناکام ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ کانگریس کے میڈیا شعبہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر 2021 میں ہول سیل پرائس انڈیکس 14.23 فیصد رہا جو کہ گزشتہ دس برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ نئے سال میں روزمرہ استعمال کی ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔ نئے سال پر روزمرہ کی اشیاء جیسے اسٹیل، سیمنٹ، بجلی، کپڑوں سے لے کر جوتے، اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے، ٹول ٹیکس سمیت ہر چیز مہنگی ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے سال میں تمام اشیاء مہنگی ہو جائیں گی۔ ہزار روپے تک کے کپڑوں پر جی ایس ٹی 5 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کر دیا گیا ہے۔ کانگریس کی مخالفت اور 5 ریاستوں میں انتخابات کو دیکھتے ہوئے اب یہ اضافہ 28 فروری تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

ترجمان نے بتایا کہ جی ایس ٹی میں اضافے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی 15 لاکھ سے زائد نوکریاں ختم ہو جائیں گی۔ ملک میں ٹیکسٹائل کی پیداوار میں غیر منظم شعبہ کا حصہ 80 فیصد ہے اور ٹیکسٹائل پر جی ایس ٹی میں اضافے سے پاورلوم اور ہینڈلوم سے جڑے بنکروں کے لیے کاروبار اور روزگار کے مواقع چھین جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined