قومی خبریں

کورونا بحران میں مہنگائی کی مار جاری، پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار تیسرے دن اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار تیسرے دن اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 54 پیسے کا اور ڈیزل کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ اس درمیان کورونا وبا میں بھی عوام پر مہنگائی کی مار پڑ رہی ہے۔ ہندوستان میں لگاتار تیسرے دن پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت 73 روپے لیٹر ہو گئی ہے اور ڈیزل 71.17 روپے لیٹر ہو گئی ہے۔ ان تین دنوں میں دہلی میں پٹرول 1.74 روپے لیٹر مہنگا ہوا جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 1.78 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیلی بیسس پر تجزیہ نہیں ہو رہا تھا اور اب تقریباً 82 دنوں کے بعد ایک بار پھر ڈیلی بیسس پر قیمتیں طے ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

قیمتوں میں اضافہ کے بعد کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 74.98 روپے اور ڈیزل کی قیمت 67.23 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ چنئی میں پٹرول 77.08 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل 69.74 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 80.01 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 69.92 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق آنے والے دنوں میں پٹرول-ڈیزل کی قیمت میں مزید تیزی آ سکتی ہے۔ اوپیک، روس اور تیل پروڈکشن کرنے والے دیگر ممالک نے مل کر جولائی کے آخر تک تیل پروڈکشن میں زبردست تخفیف کا فیصلہ کیا ہے۔ بتا دیں کہ جب سے ان ممالک نے پروڈکشن میں کٹوتی کی ہے، خام تیل کی قیمتوں میں تیزی آئی ہے۔ گزشتہ دو مہینے کے اندر خام تیل کی قیمت تقریباً دوگنی ہو گئی ہیں۔ بین الاقوامی بازار میں ابھی خام تیل کی قیمت 42 ڈالر کے قریب ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined