قومی خبریں

ہندوستان۔امریکہ مشترکہ فوجی مشق 15 اکتوبر سے

وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’مشق یودھ ابھیاس، ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی تربیت اور دفاعی تعاون کی سب سے بڑی کوشش ہے۔ یہ مشترکہ مشق کا 17 واں ایڈیشن ہے۔‘‘

ہندوستان۔امریکہ، تصویر آئی اے این ایس
ہندوستان۔امریکہ، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ہندوستان اور امریکہ دفاعی تعاون کے ایک حصہ کے طور پر مشترکہ فوجی تربیتی مشق ’سابقہ یودھ ابھیاس‘ کا انعقاد 15 اکتوبر سے الاسکا (امریکہ) میں جوائنٹ بیس ایلمنڈ روف-رچرڈسن میں کیا جائے گا۔ 350 ارکان کے عملے پر مشتمل ایک انفنٹری بٹالین گروپ ، 14 اکتوبر 2021 کو روانہ ہوا ہے۔

Published: undefined

وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے ’’مشق یودھ ابھیاس، ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی تربیت اور دفاعی تعاون کی سب سے بڑی کوشش ہے۔ یہ مشترکہ مشق کا 17 واں ایڈیشن ہے، جس کی میزبانی باری باری دونوں ممالک کے درمیان کی جائے گی۔ اس مشق کا سابقہ ورژن، فروری 2021 میں راجستھان کے بیکانیر کے مہاجن فیلڈ فائرنگ رینج میں کیا گیا تھا۔ یہ مشق دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہو ئے فوجی تعاون میں ایک اور قدم ہے۔

Published: undefined

مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان تفہیم، تعاون اور باہمی اشتراک کو بڑھانا ہے۔ مشترکہ مشق سرد موسمی حالات میں مشترکہ ہتھیاروں کی مشقوں پر توجہ مرکوز کرے گی اور بنیادی طور پر اس کا مقصد تکنیکی سطح کی مشقیں مشترکہ کرنا اور ایک دوسرے سے بہترین طریقوں کو سیکھنا ہے۔ مشق 48 گھنٹوں کی توثیق کے بعد اختتام پذہر ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان