علامتی تصویر / اے آئی
اندور سے چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور جا رہی انڈیگو کی فلائٹ (6 ای 7295، اے ٹی آر) کو منگل کی صبح تکنیکی خرابی کی وجہ سے دیوی اہلیا بائی ہولکر ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر اتارنا پڑا۔ بتایا جا رہا ہے کہ صبح 6:30 بجے پرواز کے تقریباً نصف گھنٹے بعد طیارے میں فالس الارم کے اشارے ملنے لگے، جس کے بعد پائلٹ نے احتیاط کے طور پر فلائٹ کو واپس اندور لانے کا فیصلہ کیا۔
Published: undefined
صبح تقریباً 7:15 بجے طیارے کو حفاظت کے ساتھ اندور ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا۔ اس دوران طیارے میں موجود مسافر کافی گھبرا گئے، لیکن محفوظ لینڈنگ کے بعد انہوں نے راحت کی سانس لی۔ تکنیکی جانچ کے بعد اس اڑان کو منسوخ کر دیا گیا اور مسافروں کو ٹکٹ کا پیسہ واپس لینے یا بکنگ ری شیڈول کرنے کے متبادل دیئے گئے ہیں۔
Published: undefined
ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارے کی گہری جانچ کی گئی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں احمد آباد میں ہوئے خوفناک حادثے کے بعد ایئر لائنس کی تکنیکی خامیوں کو لے کر کافی احتیاط برتی جا رہی ہے۔ چند ماہ میں ہی سینکڑوں طیاروں کی ایمرجنسی لینڈنگ مختلف ایئرپورٹس پر ہو چکی ہے۔ کسی بھی خطرہ سے بچنے کے لیے ہوابازی کمپنیاں اور ایئرپورٹس انتظامیہ انتہائی محتاط کے ساتھ آپریشنل امور کو انجام دے رہی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined