قومی خبریں

ہندوستان کی شرح بے روزگاری مستقل دوسرے ماہ گھٹ کر 5.1 فیصد پہنچی، خواتین کی شراکت داری میں اضافہ

خواتین کے لیے ڈبلیو پی آر جون میں 30.2 فیصد کے مقابلے اگست میں بڑھ کر 32.0 فیصد ہو گیا۔ دیہی خواتین کا ڈبلیو پی آر جون میں 33.6 فیصد سے بڑھ کر اگست ماہ میں 35.9 فیصد ہو گیا۔

بے روزگاری، تصویر آئی اے این ایس
بے روزگاری، تصویر آئی اے این ایس 

مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 15 سال اور اس سے زیادہ عمر والے مردوں میں بے روزگاری شرح اگست ماہ میں گھٹ کر 5.0 فیصد ہو گئی ہے، جو اپریل 2025 کے بعد سب سے کم ہے۔ شہری مردوں میں بے روزگاری شرح جولائی میں 6.6 فیصد سے گھٹ کر اگست میں 5.9 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ دیہی مردوں میں بے روزگاری شرح گھٹ کر 4.5 فیسد ہو گئی۔ دیہی بے روزگاری شرح مستقل 3 ماہ تک گرتی رہی۔ مئی میں یہ 5.1 فیصد سے اگست میں 4.3 فیصد تک ہو گئی ہے۔ دیہی اور شہری بے روزگاری شرح ملا کر یہ 5.1 فیصد رہی۔

Published: undefined

دی گئی جانکاری کے مطابق خواتین کے لیے مزدور آبادی تناسب (ڈبلیو پی آر) جون میں 30.2 فیصد کے مقابلے اگست ماہ میں بڑھ کر 32.0 فیصد ہو گئی۔ اس طرح دیہی خواتین کا ڈبلیو پی آر جون ماہ میں 33.6 فیصد سے بڑھ کر اگست ماہ میں 35.9 فیصد ہو گئی۔ شہری خواتین کا ڈبلیو پی آر جون میں 22.9 فیصد سے بڑھ کر اگست ماہ میں 23.8 فیصد ہونے کی جانکاری بھی دی گئی ہے۔ ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ خواتین کے لیے لیبر فورس شراکت داری شرح (ایل ایف پی آر) جون میں 32.0 فیصد سے بڑھ کر اگست ماہ میں 33.7 فیصد ہو گئی ہے۔

Published: undefined

مزید برآں دیہی خواتین کی ایل ایف پی آر جون میں 35.2 فیصد سے بڑھ کر اگست ماہ میں 37.4 فیصد ہو گیا ہے۔ شہری خواتین کی ایل ایف پی آر جون میں 25.2 فیصد سے بڑھ کر اگست ماہ میں 26.1 فیصد ہو گیا۔ مجموعی مزدور آبادی تناسب (ڈبلیو پی آر) جون میں 51.2 فیصد کے مقابلے میں اگست ماہ میں بڑھ کر 52.2 فیصد ہو گیا۔ 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے اشخاص کے لیے مجموعی ایل ایف پی آر جون میں 54.2 فیصد سے بڑھ کر اگست ماہ میں 55 فیصد ہو گیا۔ اگست 2025 کا بلیٹن 376839 اشخاص کے رد عمل پر مبنی ہے، جن میں دیہی علاقوں سے 215895 اور شہری علاقوں سے 160944 اشخاص شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined