قومی خبریں

ہندوستان کا سب سے بڑا کووڈ کیئر سنٹر بند کرنے کی تیاری!

بنگلورو واقع 10100 بیڈ کی سہولت والا ہندوستان کا سب سے بڑا کووڈ کیئر سنٹر اب بند ہونے والا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سنٹر کے بند ہونے کی وجہ مریضوں کی کمی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو واقع 10 ہزار 100 بیڈ کی سہولت والا ہندوستان کا سب سے بڑا 'کووڈ کیئر سنٹر' (سی سی سی) بنگلورو انٹرنیشنل ایگزیبیشن سنٹر (بی آئی ای سی) مریضوں کی کمی کے سبب 15 ستمبر سے بند ہو جائے گا۔ بنگلورو 'سوک باڈی' نے یہ فیصلہ کووڈ کیئر سنٹر کے ٹاسک فورس کے سربراہ راجندر کمار کٹاریا کے ذریعہ مشورہ دیئے جانے کے بعد لیا۔ اس کے پہلے انھوں نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا۔

Published: 08 Sep 2020, 5:11 PM IST

بہت زور و شور کے ساتھ شروع ہوئی اس سہولت میں پولس نگرانی کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران کچھ وقت کے لیے مہاجر مزدوروں کو کوارنٹائن میں رکھا گیا تھا۔ بڑے کنونشن کے لیے خریدے گئے فرنیچر اور بیڈ، حکومت اور یونیورسٹی کے ہاسٹلوں کو دیئے جائیں گے۔

Published: 08 Sep 2020, 5:11 PM IST

سماجی فلاح محکمہ کو اپنے ہاسٹل کے لیے 2500 سیٹ فرنیچر ملیں گے اور باگل کوٹ ہارٹیکلچر یونیورسٹی کے ہاسٹل، اقلیتی فلاح محکمہ کے ہاسٹل اور جی کے وی کے کو 1000-1000 فرنیچر سیٹ ملیں گے۔ بی آئی ای سی کے کئی عالمی پروگراموں جیسے کہ سیبٹ اور دیگر کی میزبانی کے لیے مشہور ہے۔

Published: 08 Sep 2020, 5:11 PM IST

غور طلب ہے کہ ہندوستان میں کورونا وبا کا پھیلاؤ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر کورونا کے 75809 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 1133 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی مجموعی تعداد 43 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ 72775 لوگ اب تک اس انفیکشن سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

Published: 08 Sep 2020, 5:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Sep 2020, 5:11 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز