امریکہ-اسرائیل حملوں میں خامنہ ای کے علاوہ فوج کے 7 اعلیٰ افسران کی بھی موت
اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے فوجی ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں ایران کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ آئی ڈی ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں میں فوج کے 7 سینئر افسران مارے گئے ہیں۔

اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ اب مزید پرتشدد ہوتی جا رہی ہے۔ دونوں جانب سے مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں۔ ان حملوں میں اب تک سینکڑوں افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایرانی میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ اسرائیل اور امریکہ نے ہفتے کے روز ایران کے دارالحکومت تہران سمیت کئی شہروں پر حملہ کیا تھا۔ اسرائیلی حملے میں ایران کے 7 سینئر افسران بھی مارے گئے ہیں۔
اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے فوجی ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں ایران کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ ان فضائی حملوں میں ایرانی دفاعی قیادت کے 7 سینئر افسران مارے گئے ہیں۔ اسرائیل حملے میں مارے گئے افسران:
عزیز نصیر زادہ: یہ ایران کے وزیر دفاع ہوا کرتے تھے۔ سب سے پہلے انہی کی موت کی خبر میڈیا میں سامنے آئی تھی۔
محمد پاکپور: آئی آر جی سی کے طاقتور کمانڈر اِن چیف کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔
علی شمخانی: سپریم لیڈر کے سب سے قابل بھروسہ مشیر تھے۔ پورا کام یہی سنبھالا کرتے تھے۔
محمد شیرازی: سپریم لیڈر کے ملٹری بیورو کے اسٹریٹجسٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
صالح اسدی: انٹیلی جنس نیٹ ورک کے ماسٹر مائنڈ۔
حسین جبل عاملیان: ایس پی این ڈی کے سربراہ۔
رضا مظفری نیا: ایس پی این ڈی کے سابق سربراہ اور جوہری پروگرام کے اہم اسٹریٹجسٹ۔
ایران کے ان 7 سینئر افسران کے مارے جانے پر اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے لڑاکا طیاروں نے درست طریقے سے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کر کے ان 7 اعلیٰ رینکنگ والے دفاعی افسران کو ختم کر دیا ہے۔ اب دنیا ان کے بغیر بہتر ہے۔ یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا ’وائی نیٹ‘ نے سی بی ایس کے انٹیلی جنس اور فوجی ذرائع کے حوالے سے یہ معلومات دی ہیں کہ امریکی-اسرائیلی حملوں میں تقریباً 40 سینئر ایرانی افسران مارے گئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔