قومی خبریں

جار جیا میں ہندوستانی طالب علم کا قتل

طالب علم ایک اسٹور میں پارٹ ٹائم ملازمت کرتا تھا اور وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساھت قاتل شخص کی دو دنوں سے مدد کررہا تھا

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر آئی اے این ایس 

 

امریکہ کے جارجیا میں ایک اسٹور پر پارٹ ٹائم ملازمت کرنے والے ایک ہندوستانی طالب علم کو ایک بے گھر شخص نے ہتھوڑے سے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ اس شخص کی مقتول طالب علم ودیگر ملازمین کچھ دنوں سے مدد کررہے تھے۔

Published: undefined

پولیس کی اطلاع کے مطابق قتل کا یہ حادثہ 18 جنوری 24 کا ہے۔ مقتول طالب علم کا نام وویک سینی بتایا جارہا ہے۔ عین شاہدین کے مطابق 18 جنوری 24 کو دیر رات گئے لیتھونیا میں سنیپ فنگر اورکلیولینڈ روڈ پر واقع شیورون فوڈ مارٹ میں ایک بے گھر شخص نے وویک پر ہتھوڑے سے حملہ کیا۔ ڈبلیوایس بی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فوڈ مارٹ کے ملازمین نے بتایا کہ 14 جنوری 24 کی شام سے  انہوں نے ایک بے گھر شخص 53 سالہ جولین فالکنر کو اسٹور کے اندر آنے کی اجازت دی۔ شیوران کے ایک ملازم کے مطابق ’’اس نے ہم چپس  اور کوک مانگا۔ہم نے اسے پانی سمیت سب کچھ دیدیا۔‘‘ اسٹور کے ملازمین نے بتایا کہ وہ لوگ اس بے گھر شخص جولین فالکنر کی دو دن مدد کی۔

Published: undefined

اسٹور کے ملازم کے مطابق ’’اس شخص نے پوچھا کہ کیا مجھے کمبل مل سکتا ہے ، میں نے کہا کہ ہمارے پاس کمبل نہیں ہے، اور میں نے اسے ایک جیکٹ دے دی، وہ اسٹور کے اندر اور باہر گھوم رہا تھا اور اس سے سگریٹ، پانی اور دیگر چیزیں مانگ رہا تھا۔ وہ ہر وقت یہیں بیٹھا رہتا تھا اور ہم نے اسے کبھی باہر نکلنے کے لیے نہیں کہا، کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ باہر سردی ہے۔‘‘

Published: undefined

ڈبلیو ایس بی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 16جنوری کی رات کو سینی نےفالکنر سے کہا کہ اب جانے کا وقت ہوگیا ہے۔ سینی نے اسے وہاں سے چلے جانے کے لیے کہا، کیونکہ وہ شخص وہاں پر دو دنوں سے رہ رہا تھا۔ اس کے نہ جانے پر سینی پولیس کو بلانے والا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ جیسے ہی سینی اپنے گھر جانے کے لیے نکلا، فالکنر نے اس پر ہتھوڑے سے حملہ کردیا۔ اس نے سینی کو  پہلے  پیچھے سے مارا، پھر چہرے اور سر پر مسلسل مارتا رہا۔ حملہ آور نے سینی پر ہتھوڑے سے تقریباً 50 وار کیا۔

Published: undefined

اس واردات کی اطلاع ملتے ہی جب پولیس موقع پر پہنچی تو فالکنر ہتھوڑا پکڑے ہوئے مقتول کے اوپر کھڑا تھا۔ پولیس نے اسے ہتھوڑ پھینکنے کے لیے کہا اور گرفتار کرلیا۔ ڈبیلو ایس بی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وویک سینی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ سینی وہاں ایم بی اے کی پڑھائی کررہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined