قومی خبریں

پاکستان میں ہندوستانی ریڈیو سگنل کی زیادہ پہنچ!

ایک سوال کے جواب میں وزیر مواصلات نے ایوان میں کہا کہ پاکستانی چینل اگر ہندوستان میں نظر آتے ہیں تو ہمارے سگنل بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں اور ان کے مقابلے میں ہمارے ریڈیو سگنل کی وہاں زیادہ رسائی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: حکومت نے سرحدی علاقوں میں پاکستانی ریڈیو سگنل سے متعلق شکایتوں پر لوک سبھا میں کہاکہ عالمی معاہدے کے تحت غیرملکی ریڈیو سگنلوں کو روکا نہیں جا سکتا لیکن پڑوسی ملک کے سگنل کے مقابلے ہمارے ریڈیو سگنل کی پہنچ پاکستان میں زیادہ ہے۔

اس تعلق سے پوچھے گئے ایک ضمنی سوال کے جواب میں وزیر مواصلات راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے ایوان میں کہا کہ سرحدی علاقوں میں اس طرح کی صورتحال پیش آتی ہے۔ پاکستانی چینل اگر ہندوستان میں نظر آتے ہیں تو ہمارے سگنل بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں اور ان کے مقابلے میں ہمارے ریڈیو سگنل کی وہاں زیادہ پہنچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل انڈیاریڈیو اور دوردرشن کی پہنچ ملک کے تمام حصوں میں ہے۔ پرسار بھارتی پرائیویٹ چینلوں سے مقابلہ کرتے ہوئے دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو کے ذریعے ملک کی روایات اور ثقافت کو مضبوطی فراہم کر رہا ہے۔ ادب، موسیقی ، آرٹ اور دیگر تمام ثقافتوں کو دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو کے قومی اور علاقائی نشریات میں خاص مقام دیا جا رہا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ڈی ٹی ایچ سے دور درشن دکھایا جارہا ہے۔موبائل ایپ تیار کیا گیا ہے تاکہ ان علاقوں میں عوام کمزورسگنل پربھی آل انڈیا ریڈیو کے پروگراموں کا لطف اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھیلوں کو ریڈیور پر نشر کیے جانے کے سلسلے میں غوروخوض کیا جا رہا ہے۔

پرسار بھارتی میں پروگرام کے افسران کو ترقی دیے جانے کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان عہدوں پر 1990 میں تقرری ہوئی تھی اور ان افسران کو دو مرتبہ ترقی مل چکی ہے۔ یہ تقرری یونین پبللک سروس کمیشن کرتا تھا لیکن بعد میں وہ اس معاملے سے الگ ہو گیا۔ معاملہ جب کورٹ پہنچا تو دوبارہ اسے یہ کام سونپا گیا ہے اور آگے کا عمل جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined