قومی خبریں

دیوبندی عالم قاری اسحاق نے پاکستان کو لتاڑا، کہا- ’ہندوستانی مسلمان ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہیں‘

ہندوستان پاکستان کشیدگی کے درمیان سہارنپور کی مسجد سے اعلان کیا گیا کہ پاکستان اپنی تخریبی سرگرمیاں بند کردے، ورنہ ہندوستان کے مسلمان اپنے ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کل جمعہ کی نماز کا دن سہارنپور میں ایک مضبوط پیغام کے ساتھ گونج اٹھا۔ دیوبندی عالم قاری اسحاق  نے مسجد میں نماز کے بعد پاکستان کو سخت وارننگ جاری کر دی۔ ہندوستان کے مسلمانوں کے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اپنی تخریبی سرگرمیاں بند نہیں کرتا تو ہندوستان کے مسلمان اپنے ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔

Published: undefined

قاری اسحاق نے کہا کہ جمعہ ہے بڑی تعداد میں لوگ نماز کے لیے آتے ہیں ملک کے لیے دعا کریں اور پاکستان پر لعنت ضرور بھیجیں۔ انہوں نے مساجد سے اعلان کیا کہ پاکستان اپنی  تخریبی سرگرمیاں بند کرے ورنہ ہندوستان کے مسلمان اپنے ملک کی حفاظت کے لیے کوئی بھی قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔

Published: undefined

قاری اسحاق نے ہندوستان کے مسلمانوں کی حب الوطنی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے مسلمان اپنے ملک کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ہمارا ملک ہماری پہچان ہے، اور ہم اسے کسی قیمت پر مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ سہارنپور کی مسجد سے اعلان کیا گیا کہ پاکستان اپنی سرگرمیاں بند کرے، ورنہ ہندوستان کے مسلمان اپنے ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اسلامک سینٹر آف انڈیا کی طرف سے کل نماز جمعہ کے موقع پر اپیل کی گئی کہ مسلم کمیونٹی کے لوگ ملک اور فوج کے لیے دعا کریں۔ آج تمام شہروں کی مرکزی مساجد میں نمازیں ادا کی گئیں۔

Published: undefined

یہ بیان ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان آیا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد، ہندوستان نے 'آپریشن سندور' کے تحت 7 مئی 2025 کو پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ ہندوستان نے واضح کیا کہ یہ دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined