قومی خبریں

یو این ایچ آر سی میں ہندوستان نے پاکستان کو خوب لگائی پھٹکار، مقبوضہ کشمیر خالی کرنے کی دی صلاح

ہندوستانی سفارت کار چھتیج تیاگی نے پڑوسی ملک کو نشانہ بناتے ہوئے کہا- ’’انہیں اپنی فوج کے غلبہ کو ختم کرکے انسانی حقوق کے ریکارڈ میں سدھار کرنا چاہیے جو استحصال سے داغ دار ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/airnewsalerts">@airnewsalerts</a></p></div>

ویڈیو گریب ’ایکس‘ @airnewsalerts

 

جنیوا میں اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل (یو این ایچ آر سی) کے 60ویں اجلاس میں ہندوستان نے پاکستان کی قلعی کھولتے ہوئے جموں و کشمیر کے ناجائز قبضہ والے علاقوں کو خالی کرنے کی صلاح دی ہے۔ پاکستانی سفارت کار کے ذریعہ ہندوستان کے خلاف بے بنیاد اور بھڑکاؤ بیان دینے کے بعد ہندوستانی سفارت کار چھتیج تیاگی نے پاکستان کو حقوق انسانی کی خلاف ورزی اور دہشت گردی کو فروغ دینے کے لیے جم کر نشانہ بنایا۔

Published: undefined

اپنے بیان میں چھتیج تیاگی نے کہا کہ یو این ایچ آر سی کو غیر جانبدار اور غیر انتخابی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ چنندہ ممالک پر توجہ مرکوز کرنے سے دنیا کے سامنے آنے والی فوری اور مشترکہ چیلنجز سے دھیان بھٹکتا ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی سفارتکار نے پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک نمائندہ وفد جو اس نظریہ کے بالکل برعکس ہے، وہ ہندوستان کے خلاف بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیان دے کر اس منچ کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے پاکستان پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا، ’’ہمارے علاقے پر نظر رکھنے کے بجائے انہیں اپنے ناجائز قبضے والے ہندوستانی علاقے کو خالی کرنا چاہیے اور اپنی معیشت کو بچانے پر توجہ دینی چاہیے جو ’لائف سپورٹ‘ پر ہے۔‘‘

Published: undefined

چھتیج تیاگی نے مزید کہا، ’’انہیں اپنی فوج کے غلبہ کو ختم کرنے اور انسانی حقوق کے ریکارڈ میں سدھار کرنا چاہیے جو استحصال سے داغ دار ہے۔ خاص کر تب جب انہیں دہشت گردی ایکسپورٹ کرنے، اقوام متحدہ کے ذریعہ ممنوع دہشت گردوں کو پناہ دینے اور اپنے ہی لوگوں پر بمباری کرنے سے فرصت ملے۔‘‘

Published: undefined

اجلاس کے دوران ہندوستانی سفارت کار نے یہ بھی یاد دہانی کرائی کہ پاکستان کے بھیجے دہشت گردوں نے اس سال اپریل میں پہلگام میں بزدلانہ حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہم اُڑی کو بھول جائیں یا پھر ممبئی (حملے) کو بھول جائیں، ہندوستان اور پوری دنیا پاکستان کی ان حرکتوں کو نہیں بھولے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined