قومی خبریں

ہندستان نے پاکستانی ایئر لائنز پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی

22 اپریل 2025 کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بعد سے ہندوستان اس کے خلاف ایک کے بعد ایک کارروائی کر رہا ہے جس میں سے یہ بھی ایک ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پڑوسی ملک کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایک تازہ جوابی اقدام میں پاکستان ایئر لائنز کی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردیں۔ ایک سینئر سرکاری اہلکار نے بتایا کی ہندوستانی فضائی حدود پاکستان میں رجسٹرڈ ہوائی جہازوں کے ساتھ ساتھ پاکستان ایئر لائنز اور آپریٹرز کے زیر انتظام، ملکیت یا لیز پر لیے گئے طیاروں کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ اس پابندی کا اطلاق پاکستان کے فوجی طیاروں پر بھی ہو گا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشات کے پیش نظر پاکستانی فضائی کمپنیوں نے پہلے ہی ہندوستانی فضائی حدود سے گریز کرنا شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

حکام نے کہا کہ ہندوستان نے اب باضابطہ طور پر اپنی فضائی حدود کو بند کر دیا ہے، جس سے پاکستانی ایئر لائنز کو کوالالمپور جیسے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک تک پہنچنے کے لیے چین یا سری لنکا جیسے ممالک کے ذریعے طویل راستہ اختیار کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود ہندوستانی پروازوں کے لیے بند کر دی تھی۔

Published: undefined

ہندوستان کا پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں جوابی کارروائی کا حصہ ہے۔ اس سے قبل ہندوستان نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا تھا۔ پاکستانیوں کے ویزے بھی منسوخ کر دیے گئے۔ چاہے وہ ٹورسٹ ویزا ہو یا میڈیکل ویزا۔ پاکستانیوں کے پاس 29 اپریل تک اپنے ملک واپس آنے کا موقع تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined