قومی خبریں

پجارا و گل کی سنچری، بھارت نے 513 رنز کا دیا ہدف، بنگلہ دیش نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے بنائے 42 رنز

آج کے کھیل کی خاص بات پنجاب کے نوجوان بلے باز شبھمن گل کی پہلی ٹیسٹ سنچری تھی جنہوں نے اپنے فطری کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 152 گیندوں میں سنچری مکمل کی۔

شبھمن گل، تصویر آئی اے این ایس
شبھمن گل، تصویر آئی اے این ایس 

چٹاگانگ: گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کو صرف 150 رن پر سمیٹنے کے بعد ہندوستان نے پہلی اننگز کے تیسرے دن جمعہ کو دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 258 رن بنا کر میزبان ٹیم کومیچ جیتنے کے لیے 513 رنز کا ہدف دیا۔

Published: undefined

ااٹیم انڈیا نے پہلی اننگز میں 404 رنز بنائے تھے۔ اس تناظر میں اسے میزبان ٹیم کے خلاف 254 رنز کی برتری حاصل تھی۔ دوسری اننگز میں 258 رنز سمیت ہندوستان کو مجموعی طور پر 512 رنز کی برتری حاصل ہے۔ جواب میں بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنا لیے تھے۔ بنگلہ دیش کو جیت کے لیے ابھی 471 رنز بنانے ہیں، جبکہ ہندوستان کا ہدف بنگلہ دیش کی دس وکٹیں ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے پاس اگلے دو دن کا وقت ہے، میچ کا نتیجہ تقریباً یقینی ہے۔

Published: undefined

آج کے کھیل کی خاص بات پنجاب کے نوجوان بلے باز شبھمن گل کی پہلی ٹیسٹ سنچری تھی جنہوں نے اپنے فطری کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 152 گیندوں میں سنچری مکمل کی۔ دوسرے سرے پر، ٹیسٹ کرکٹ کے تجربہ کار چتیشور پجارا (102 ناٹ آؤٹ) نے اپنے کھیلنے کے انداز کے برعکس رفتار سے کھیلتے ہوئے اپنی 19ویں ٹیسٹ سنچری بنائی۔ ان کی سنچری 1443 دنوں کے طویل انتظار کے بعد آئی۔ پجارا پہلی اننگز میں سنچری بنانے سے محروم رہے اور انہوں نے 90 رنز بنائے تھے۔ اپنی سنچری اننگز میں انہوں نے 13 بار گیند کو باؤنڈری لائن کے پار پہنچایا۔

Published: undefined

پجارا کی سنچری کے بعد ہندوستانی کپتان کے ایل راہل نے اننگز ڈیکلیئر کی اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 513 کا ہدف دے کر پہلی اننگز کی برتری میں اضافہ کر کے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ قبل ازیں بنگلہ دیش نے آٹھ وکٹوں پر 133 رنز سے آگے کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں مزید 17 رنز جوڑے۔ کانپور کے کلدیپ یادو نے عبادت حسین کو آوٹ کرکے اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی۔ تاہم دوسری اننگز میں بنگلہ دیش نے محتاط انداز میں کھیلنا شروع کیا۔ نجم الحسین (ناٹ آؤٹ 25) اور ذاکر حسن (ناٹ آؤٹ 17) نے کھیل کے آخری سیشن میں ہندوستانی گیند بازوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined