قومی خبریں

ہندوستان نے امریکہ سے اپنی شدید برہمی کا کیا اظہار

لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں توڑ پھوڑ اور عمارت کی پہلی منزل سے ترنگا اتارنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا جا چکا  ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

ہندوستان نے امریکی سفارت خانے کے انچارج کے سامنے سان فرانسسکو میں واقع اپنے قونصلیٹ جنرل میں توڑ پھوڑ کے واقعات پر سخت احتجاج درج کرایا ہے اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

وزارت خارجہ کے مطابق امریکی سفارتخانے کے افسر انچارج سے میٹنگ میں واضح طور پر کہا گیا کہ سفارتی نمائندگی کی حفاظت اور تحفظ امریکی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ اس معاملے میں ایسے اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔

Published: undefined

وزارت خارجہ کے مطابق واشنگٹن میں ہندوستانی سفارت خانے نے امریکی محکمہ خارجہ کو ہندوستان کے ان خدشات سے آگاہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

Published: undefined

کل سان فرانسسکو میں خالصتان کے حامی لوگوں کے ایک بنیاد پرست گروپ نے ہندوستانی قونصلیٹ جنرل کی عمارت پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ اس سے پہلےلندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں توڑ پھوڑ اور عمارت کی پہلی منزل سے ترنگا اتارنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

مقامی میڈیا نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ایک پرتشدد ہجوم کو ’خالصتان‘ کے پیلے بینرز لہراتے ہوئے اور ایک شخص کو عمارت کی پہلی منزل کی بالکونی سے ہندوستانی پرچم اتارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کچھ خالصتانی گروپوں کے حملے میں دو سیکورٹی گارڈز زخمی ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined