قومی خبریں

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان وزرائے داخلہ سطح کی بات چیت

میٹنگ میں اس بات پر اطمینان ظاہرکیا گیا کہ دونوں ملک سلامتی اور سرحدی نظام سمیت ہر شعبہ میں پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ مل کر کام کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہندوستان نے بنگلہ دیش کی اس پالیسی کی ستائش کی ہے کہ وہ انتہا پسندوں اور عسکریت پسندوں کو ہندوستان سمیت دیگر ملکوں میں تشدد پھیلانے کے لئے اپنی زمین کا استعمال نہیں کرنے دے گا۔

Published: undefined

دونوں ملکوں کے درمیان وزرائے داخلہ سطح کی ساتویں میٹنگ میں ہندوستان کی جانب سے یہ بات کہی گئی۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ اور بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان کے ساتھ ساتھ سینئر حکام نے بھی حصہ لیا۔ میٹنگ میں اس بات پر اطمینان ظاہرکیا گیا کہ دونوں ملک سلامتی اور سرحدی نظام سمیت ہر شعبہ میں پہلے کے مقابلے کہیں زیادہ مل کر کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

دونوں ملکوں نے سرحد پر دوستانہ ماحول بنائے رکھنے کے عزم کو دہرایا اور بارڈر سیکورٹی فورس کے درمیان قریبی تعاون کی ستائش کی۔ امت شاہ نے بنگلہ دیش کی اس پالیسی کی ستائش کی جس کے مطابق وہ انتہا پسندوں اور عسکریت پسندوں کو اس کی زمین کا استعمال ہندوستان سمیت دوسرے ملکوں میں تشدد پھیلانے کے لئے نہیں کرنے دے گا۔

Published: undefined

میٹنگ میں دو طرفہ سیکورٹی تعاون سے جڑے معاملوں پر بحث کی گئی۔ دونوں وزرائے داخلہ نے زور دے کر کہا کہ سرحد پار جرم کے خطرے کو روکنےکی ضرورت ہے۔ اس کے لئے دونوں محفوظ سرحد کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے تعاون بڑھانے پر متفق ہوئے۔ دونوں فریقوں نے سرحد پر سیکورٹی اور بنیادی ڈھانچے سے جڑے زیر التوا مسئلوں کا بھی جائزہ لیا اور ان معاملوں کو تیزی سے حل کرنے کے لئے قدم اٹھانے پر اتفاق کیا۔ امت شاہ نے خصوصی طور پر شمال مشرق میں دراندازی کے مسئلے کا حل نکالنے پر زور دیتے ہوئے سرحد پار سے غیر قانونی دراندازی کے بارے میں ہندوستان کی تشویش کا اشتراک کیا۔

Published: undefined

امت شاہ نے بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے ترقی کے ایجنڈے کو ہندوستان کی مکمل حمایت کی بات دہرائی۔ دونوں وزرا نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو دہراتے ہوئے کہا کہ 1971 کے جنگ آزادی کے دوران بنا یہ تعلق اسٹرائجک ساجھیداری سے کافی آگے جا چکا ہے اور دنیا بھر کے لئے اچھے پڑوسی تعلقات کی تحریک بن گیا ہے۔ اس کی جڑیں تاریخ، ثقافت، زبان اور مشترکہ جمہوری اقدار، سیکولرزم، ترقی ساجھیداری اور ان گنت دوسری مماثلت تک پھیلی ہیں۔

Published: undefined

وزیر داخلہ نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب کو وہاں پناہ لینے والے میانمار کے شہریوں کی سلامتی اور جلد واپسی کے لئے ہندوستان کے مکمل تعاون کا بھروسہ دلایا۔ ہندوستان ان لوگوں کو ستمبر 2017 سے چار جگہوں پر انسانی امداد مہیا کرا رہا ہے۔ دونوں لیڈروں نے لوگوں کے درمیان رابطے کو آسان بنانے سمیت تجارت، صحت اور سیاحت سے جڑی آمدورفت کے لئے تعاون بڑھانے پر بھی آگے بڑھنے کی بات کہی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined