قومی خبریں

یومِ آزادی کے موقع پر راہل، پرینکا اور کھڑگے کا آئین، مساوات اور قومی اتحاد کے تحفظ کا عزم

یومِ آزادی کے موقع پر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور ملکارجن کھڑگے نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے مجاہدین آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور آئین، مساوات اور بھائی چارے کے تحفظ کا عزم دہرایا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: ملک کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پورے ہندوستان میں جوش و خروش کا ماحول ہے۔ سرکاری و عوامی تقریبات میں قومی پرچم لہرایا جا رہا ہے اور شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا جا رہا ہے۔ اس تاریخی دن پر کانگریس کے سینئر لیڈران راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور پرینکا گاندھی نے عوام کو مبارکباد دی اور قومی یکجہتی، جمہوری اقدار اور آئینی اصولوں کی پاسداری کا پیغام دیا۔

Published: undefined

لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا، ’’تمام ہم وطنوں کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔ عظیم مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں سے حاصل یہ آزادی ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کا عزم ہے جہاں سچائی اور مساوات کی بنیاد پر انصاف ہو، اور ہر دل میں عزت و احترام اور بھائی چارہ قائم ہو۔ اس انمول وراثت کے وقار اور احترام کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔ جے ہند، جے بھارت!‘‘

راہل گاندھی کے پیغام میں واضح طور پر اس بات پر زور دیا گیا کہ آزادی محض ایک دن کا جشن نہیں بلکہ ایک مسلسل ذمہ داری ہے جس میں سچائی، مساوات اور بھائی چارہ بنیادی ستون ہیں۔

Published: undefined

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اپنے پیغام میں لکھا، ’’تمام ہم وطنوں کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ ہم ان ان گنت عظیم مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے قومی تحریک میں اپنا قیمتی کردار ادا کیا۔ آج کا دن اس لئے بھی اہم ہے کہ ہم، ہندوستان کے لوگ، اپنے حقوق، آئینی اداروں کی سلامتی، سماجی انصاف، معاشی بااختیاری اور بھائی چارے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آئیے ہم سب مل کر اس جدوجہد کو آگے بڑھائیں اور ہر بھارتی شہری کے مفادات کے تحفظ کا عزم کریں۔ جے ہند!"

کھڑگے نے اپنے پیغام میں یہ واضح کیا کہ آزادی کی اصل روح اس وقت تک محفوظ نہیں رہ سکتی جب تک عوام آئینی اداروں کے تحفظ اور سماجی انصاف کے لئے متحد نہ ہوں۔

Published: undefined

کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری اور لوک سبھا کی رکن پرینکا گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی قربانیوں کا نتیجہ ہے اور جمہوری نظام کی بقا کے لئے عوام کو بیدار رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’تمام ہم وطنوں کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔ ہمارے لاکھوں ہیروز نے ان گنت قربانیاں دے کر ہمیں آزادی دلائی۔ ہمیں جمہوریت، انصاف، مساوات اور آپسی اتحاد کا قومی عہد نامہ دیا۔ ایک فرد، ایک ووٹ کے اصول کے ذریعے ایک خوشحال جمہوریت عطا کی۔ اپنی آزادی، آئین اور اس کے اصولوں کی حفاظت کے لئے ہمارا عزم مضبوط ہے۔ جے ہند! جے بھارت!‘‘

پرینکا گاندھی کے اس بیان میں آئینی ڈھانچے کی مضبوطی اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر زور دیا گیا، خاص طور پر ’ایک فرد، ایک ووٹ‘ کے تصور کو جمہوری کامیابی کی بنیاد قرار دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined