قومی خبریں

دہلی میں صوتی آلودگی پر جرمانہ میں اضافہ، ایک لاکھ تک وصول کرنے کے احکامات

محکمات کو ترمیم شدہ اصولوں کی سختی سے پاسداری کرنے اور اس پر ہر مہینے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

نئی دہلی: دہلی پالیوشن کٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) راجدھانی میں پھیل رہی آلودگی کے حوالہ سے سخت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اسی ضمن میں ہفتہ کے روز صوتی آلودگی پھیلانے والوں پر عائد ہونے والے جرمانہ میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق صوت آلوگی پھیلانے والوں کو ایک ہزار سے ایک لاکھ تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

نئے اصولوں کے مطابق مقررہ وقت کے بعد کسی بھی شخص کے رہائشی اور صنعتی علاقہ میں پٹاخہ چلانے پر بالترتیب ایک ہزار اور تین ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اگر کسی ریلی، شادی یا مذہبی تقریب میں پٹاخہ اصولوں کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو منتظمین کو رہائشی اور صنعتی علاقوں میں دس ہزار روپے اور سائلنٹ زون میں خلاف ورزی کرنے پر 20 ہزار روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

اگر ایک ہی علاقہ میں دوسری مرتبہ اصولوں کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو جرمانہ کی رقم بڑھا کر 40 ہزار روپے کر دی جائے گی اور اگر دو مرتبہ سے زیادہ اصولوں کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو یہ ایک لاکھ روپے تک جرمانہ وصول کیا جائے گا اور اس کے علاوہ ترمیم شدہ اصولوں کے مطابق اس جگہ کو سیل کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

اس کے علاوہ ڈی پی سی سی نے جنریٹر سیٹوں کی وجہ سے ہونے والے صوتی آلودگی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔ صوتی آلودگی پھیلانے والے آلات کو بھی ضبط کرنے کا التزام کیا گیا ہے۔ ان تجاویز کو نیشنل گرین ٹریبیونل نے قبول کر لیا ہے۔ محکمات کو ترمیم شدہ اصولوں کی سختی سے پاسداری کرنے اور اس پر ہر مہینے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined