اتر پردیش میں جنگل راج کا دور دورہ: مایاوتی

مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اب ضلع اعظم گڑھ کی طرح چندولی کے برتھرا خورد گاؤں میں بھی دلتوں کے گھروں کو دبنگوں کے ذریعہ اجاڑا و ہراساں وغیرہ کیا گیا، کیا یہی ان کا دلت پریم ہے۔

مایا وتی، تصویر یو این آئی
مایا وتی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے آج کہا کہ لکھیم پور کھیری میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی اور اعظم گڑھ و چندولی میں دلتوں کی ہراسانی اس بات کے ثبوت ہیں کہ اترپردیش میں جنگل راج چل رہا ہے۔ مایاوتی نے ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ "یوپی میں موجودہ بی جے پی حکومت میں بھی قانون کا نہیں بلکہ جنگل راج چل رہا ہے۔ جس کے تحت یہاں پنچایت انتخابات میں پیش آئے متعدد تشدد کے واقعات و لکھیم پور کھیری کی ایک خاتون کے ساتھ کی گئی بدسلوکی بھی کافی شرمناک ہے۔ کیا یہی ان کا قانون کا راج و جمہوریت ہے۔ یہ سوچنے کی بات ہے۔

مایاوتی نے اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا اب ضلع اعظم گڑھ کی طرح چندولی کے برتھرا خورد گاؤں میں بھی دلتوں کے گھروں کو دبنگوں کے ذریعہ اجاڑا و ہراساں وغیرہ کیا گیا، کیا یہی ان کا دلت پریم ہے۔ دکھ کی بات یہ بھی ہے کہ ابھی بھی مرکز و یوپی حکومت کے دلت وزراء خاموش کیوں ہیں۔ یہ کافی تشویشناک ہے۔


قابل ذکر ہے کہ لکھیم پور کھیری میں نامزدگی کے دوران پسگواں بلاک احاطے میں ایس پی حامی خاتون امیدوار ریتو سنگھ سے پولیس کے سامنے بدسلوکی کی گئی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی او، ایس او، ایک انسپکٹر کے علاوہ تین پولیس سب انسپکٹر کو معطل کردیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔