قومی خبریں

بی بی سی کے دہلی اور ممبئی دفاتر میں انکم ٹیکس کا ’سروے‘ تیسرے روز بھی جاری

بی بی سی کے دہلی اور ممبئی میں واقع دفاتر میں محکمہ انکم ٹیکس کا ’سروے‘ تیسرے روز بھی جاری ہے، جس کے شام تک ختم ہونے کی امید ہے۔ سروے کے دوران ادارے کے 10 سالوں کے مالی لین دین کی جانچ کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بی بی سی کے دہلی دفتر پر چھاپہ ماری / قومی آواز / وپن</p></div>

بی بی سی کے دہلی دفتر پر چھاپہ ماری / قومی آواز / وپن

 

نئی دہلی: محکمہ انکم ٹیکس منگل سے دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے مار رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکار اب بھی بی بی سی کے دفاتر میں موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج دیر شام تک سروے ختم ہونے کی امید ہے۔ گزشتہ 10 سالوں کے مالیاتی لین دین کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ بتا دیں کہ سروے پچھلے 2 دنوں سے جاری ہے۔

Published: undefined

آج اویسی نے اس چھاپے کو لے کر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کی آزادی ہونی چاہیے۔ اگر پریس صرف ایسی خبریں دکھاتا ہے جو حکمران جماعت کی تعریف کرتی ہے اور حکومت پر تنقید کرنے والی خبروں کو نظر انداز کرتی ہے تو اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔ گجرات میں جو کچھ ہوا اس سے کون انکار کر سکتا ہے۔ آج چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بی بی سی کے دفاتر پر یہ چھاپہ 2002 کے گجرات فسادات پر بی بی سی کی دو حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم کے بعد ہوا ہے، جس نے پورے ملک میں ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے حکام گزشتہ چند سالوں سے متعلق نشریاتی ادارے کے ٹیکس کی تفصیلات کی چھان بین کر رہے ہیں۔

Published: undefined

بی بی سی نے منگل کی سہ پہر کو ٹوئٹ کیا کہ انکم ٹیکس حکام اس وقت نئی دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر میں ہیں اور ہم مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ صورتحال جلد از جلد حل ہو جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined