
فائل تصویر آئی اے این ایس
پارلیمنٹ کے موجودہ بجٹ اجلاس میں آج یعنی جمعہ کو حکومت وزیر خزانہ کے پیش کردہ بجٹ کو پاس کر سکتی ہے۔ اس حوالے سے بی جے پی نے اپنے تمام ارکان پارلیمنٹ کے لیے وہپ جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے بھی لوک سبھا میں تین لائنوں کا وہپ جاری کیا ہے اور تمام ارکان پارلیمنٹ کو ایوان میں موجود رہنے کو کہا ہے۔
Published: undefined
کانگریس ذرائع کے مطابق انہیں خدشہ ہے کہ حکومت بجٹ پر مزید بحث کیے بغیر اس کو گیلوٹین کے ذریعہ پاس کر سکتی ہے۔ کانگریس کا ماننا ہے کہ حکومت بحث سے بھاگ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے تمام لوک سبھا ارکان پارلیمنٹ کے لیے تین لائنوں کا وہپ جاری کیا ہے۔ تمام اراکین پارلیمنٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ بجٹ کو منظور کرانے کے لیے لوک سبھا میں موجود رہیں۔
Published: undefined
دراصل، گیلوٹین پارلیمانی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ اس کا استعمال بغیر کسی بحث کے بل پاس کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ دراصل، اس کا استعمال اس وقت ہوتا ہے جب حکومت جلد سے جلد کسی بل کو منظور کرنا چاہتی ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے یکم فروری کو بجٹ پیش کیا۔
Published: undefined
واضح رہےکہ اپوزیشن حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ پر مسلسل حملے کر رہی ہے۔ اجلاس کا ہر دن ہنگامہ خیز رہا۔ ایسے میں خدشہ ہے کہ حکومت بجٹ کو گیلوٹین کے ذریعہ پاس کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن نے اپنے اراکین اسمبلی کو حکومت کو گھیرنے کے لیے وہپ جاری کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined