
نئی پارلیمنٹ، تصویر آئی اے این ایس
نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح 28 مئی یعنی اتوار کو ہونے جا رہا ہے۔ اس کے لیے پروگرام تیار کیا جا رہا ہے۔ پی ایم مودی پارلیمنٹ کی اس نئی عمارت کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ اس پروگرام میں کئی تجربہ کار قائدین کی شرکت متوقع ہے۔ اس حوالے سے سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔
دہلی پولیس نے ٹریفک کو لے کر رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ دہلی ٹریفک پولیس نے لوگوں سے کہا کہ وہ رہنما خطوط کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔ صبح 5:30 بجے سے دوپہر 3 بجے تک آنے اور جانے سے گریز کرنے کی درخواست کی۔
دہلی پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تالکٹورہ گول چکر، بابا کھڑک سنگھ مارگ، گول پوسٹ آفس گول چکر، اشوک روڈ، پٹیل چوک گول چکر، ونڈسر پلیس گول چکر، جن پتھ، ایم ایل این پی گول چکر، اکبر روڈ، گول میتھی گول چکر، جی کے پی گول چکر، تین مورتی مارگ، تین مورتی گول چکر اور مدر ٹریسا کریسنٹ روڈ پر آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نئی دہلی کے علاقے میں صرف پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں، یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحان دینے والوں، علاقے کے رہائشیوں، لیبل والی گاڑیوں اور ایمرجنسی گاڑیوں کو اجازت ہوگی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔