قومی خبریں

یوپی میں بے موسم برسات نے توڑی کسانوں کی کمر، خریف کی فصل 50 سے 100 فیصد تک تباہ، عوام کی جیب پر پڑے گا اثر

اتر پردیش میں شدید بارشوں کی وجہ سے لاکھوں ہیکٹر زرعی اراضی پانی میں ڈوب گئی ہے جس سے دھان، مکئی اور آلو کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تصویر ٹوئٹر / @ANI
تصویر ٹوئٹر / @ANI 

لکھنؤ: ملک کے کئی علاقوں میں بے موسمی بارش نے فصلوں کو تباہ کر کے کسانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ پہلے مانسون کے دوران بارشیں بہت کم ہوئیں اور اب ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں ہونے والی بے موسمی بارشیں فصلوں پر تباہی بن کر ٹوٹ رہی ہیں۔ اتر پردیش میں غیر موسمی بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور ریاست کے 75 اضلاع میں سے تقریباً 67 اضلاع غیر موسمی بارش سے متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

اتر پردیش کے متھرا، اٹاوہ، شاہجہاں پور اور گونڈا سمیت کئی اضلاع سے فصلوں کے نقصان کی اطلاعات ہیں۔ دھان کے کھیتوں میں پانی بھر گیا ہے اور فصل گر گئی ہے۔ متھرا کے کئی علاقوں میں فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ایک مقامی کسان نے بتایا کہ ہماری تقریباً صد فیصد فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، ہم معاوضے کا مطالبہ کرنے ڈی ایم کے دفتر آئے ہیں۔ ایک اور کسان کا کہنا تھا کہ کوئی سروے نہیں ہوا، انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی یعنی کسان امداد ملنے کے منتظر ہیں۔

Published: undefined

اٹاوہ سے تعلق رکھنے والے آلو کے ایک کاشتکار نے بتایا کہ انہوں نے ستمبر کے آخر میں آلو کی جلد بوئی جانے والی قسم کی بوائی کی تھی لیکن 7 ہیکٹر رقبہ پر موجود آلو کی فصل غیر موسمی بارشوں کی وجہ سے بر طرح متاثر ہوئی ہے۔ شاہجہاں پور کے ایک کسان نے بتایا کہ بے موسمی بارشوں کی وجہ سے ان کی حالت انتہائی قابل رحم ہو گئی ہے۔ کسان نے کہا کہ ان کے لیے حالات کورونا کی وبا سے بدتر ہیں۔ کسان کا کہنا تھا کہ پہلے کمزور مانسون اور اب بے موسمی بارشوں نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

Published: undefined

اس موسم میں خریف کی فصلیں تیاری کے آخری مرحلے میں ہوتی ہیں۔ دھان کی فصل کی بات کریں تو اس میں بالیاں آ چکی ہیں، لیکن موسلادھار بارش کے باعث کھیتوں میں پانی بھر گیا ہے۔ کھیتوں میں پانی جمع ہونے سے دھان کی کھڑی فصلیں گر گئی ہیں۔ جس کے نتیجے میں دھان کی فصل کو 50 فیصد سے 100 فیصد تک کا نقصان ہوا ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ لاکھوں ہیکٹر زرعی زمین میں پانی بھر جانے کے سبب مکئی اور آلو کی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان فصلوں کے علاوہ سویا بین، کپاس، باجرہ، جوار اور اُڑد کی فصلیں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ بازار کے ماہرین کے مطابق فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔ ایسے میں آنے والے دنوں میں اس کا اثر براہ راست آپ کی جیب پر پر پڑنا یقینی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اتر پردیش میں یکم جون سے 30 ستمبر تک مانسون کے دوران 30 فیصد سے کم بارش ریکارڈ کی گئی۔ ریاست کے 75 میں سے 53 اضلاع میں اوسط سے کم بارش کی وجہ سے خریف کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Published: undefined

اور اب جبکہ مانسون رخصت ہو چکا ہے، تو کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 683 فیصد زائد بارش ہوئی ہے۔ ان بے موسمی بارشوں نے فصلوں کو شدید طور پر نقصان پہنچایا ہے۔ حکومت کی جانب سے تاحال سروے نہیں کرایا گیا ہے، اس کے بعد ہی یہ واضح ہو سکے گا کہ آخر کسانوں کا کتنا نقصان ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined