ہندوستان-جنوبی افریقہ میچ کے پیش نظر دہلی پولیس کی ایڈوائیزری جاری، کئی راستوں پر نہ جانے کی صلاح، دیر تک چلے گی میٹرو

ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج دوپہر 12 بجے سے 1:30 بجے تک اور رات کو میچ کے اختتام کے وقت اسٹیڈیم کے قریب آنے سے گریز کریں۔ نیز، میدان کے آس پاس والے راستوں پر جانے سے گریز کریں

ٹیم انڈیا
ٹیم انڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج دہلی میں کھیلا جائے گا۔ دہلی کے تاریخی فیروز شاہ کوٹلہ کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دوپہر 1:30 بجے سے کھیلے جانے والے اس مقابلہ کے پیش نظر دہلی کی ٹریفک پولیس نے آج ٹریفک ایڈوائیزری (رہنما ہدایات) جاری کی ہے۔

ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج دوپہر 12 بجے سے 1:30 بجے تک اور رات میں میچ کے اختتام کے وقت اسٹیڈیم کے قریب آنے سے گریز کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق دہلی کے بہادر شاہ ظفر مارگ، دہلی گیٹ اور جے ایل این مارگ پر آج بسوں اور بھاری گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی رہے گی۔ ٹریفک پولیس نے مشورہ دیا ہے کہ دریا گنج سے بہادر شاہ ظفر مارگ اور گرو نانک چوک سے آصف علی روڈ کے درمیان بسوں کو نہ چلایا جائے۔


آج کے میچ کے پیش نظر دہی میٹرو نے بھی اپنے اوقات کار میں تبدیلی کی ہے۔ دہلی میٹرو کی خدمات میں 30 منٹ سے 45 منٹ تک کی توسیع کی گئی ہے۔ میٹرو انتظامیہ نے یہ فیصلہ کرکٹ شائقین کی نقل و حرکت اور بھیڑ کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔ تمام لائنوں پر میٹرو کے رات کے اوقات کار میں توسیع کی گئی ہے۔ ساتھ ہی دہلی میٹرو نے کرکٹ کے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ بھیڑ اور جام سے بچنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچنے کے لیے میٹرو کا استعمال کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔