قومی خبریں

’ریپڈو‘ معاملے میں مہاراشٹر کے وزیر سوالوں کے گھیرے میں، دوہرے رویے پر اپوزیشن نے کسا طنز

مہاراشٹر میں ایک مہینے قبل جن ریپڈو بائک-ٹیکسیوں پر کارروائی کی گئی تھی وہی کمپنی اب وزیر پرتاپ سرنائک کے بیٹے کے ذریعہ منعقد پرو-گووندا لیگ کی اسپانسر بن گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

مہاراشٹر حکومت میں وزیر پرتاپ سرنائک سوالوں کے گھیرے میں ہیں۔ دراصل ممبئی میں ایک مہینے قبل جن ریپڈو بائک-ٹیکسیوں پر کارروائی کی گئی تھی وہی کمپنی اب وزیر پرتاپ سرنائک کے بیٹے پُورویش سرنائک کے ذریعہ منعقد پرو-گووندا لیگ 2025 کی اسپانسر بن کر سامنے آئی ہے۔ اس لیے اب وزیر پر عہدے کا غلط استعمال کرنے کے الزام لگ رہے ہیں۔

Published: undefined

2 جولائی کو خود وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائک نے ’ریپڈو‘ کی ایک بائک ٹیکسی کو وزارت کے پاس پکڑا تھا۔ انہوں نے کسی اور نام سے ایپ سے بکنگ کی اور شکایتوں کی تصدیق کے لیے خود سواری کی۔ اس کے بعد انہوں نے عوامی طور سے کہا، ’’میں نے خود یہ غیر قانونی خدمات استعمال کی جبکہ حکومت نے اسے منظوری نہیں دی ہے۔ ایسی کمپنیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘

Published: undefined

اس کے بعد ان کے محکمہ نے کارروائی شروع کی اور ریپڈو کی 78 بائک ٹیکسیاں ضبط کر لی گئیں لیکن جب یہ سامنے آیا کہ وہی ریپڈو پرو-گووندا لیگ 2025 کا خاص اسپانسر ہے جسے خود سرنائک کے بیٹے نے منعقد کیا ہے، اس پر اپوزیشن پارٹیوں نے سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس رہنما وجے وڈیٹیوار نے طنز کرتے ہوئے کہا، ’’ٹرانسپورٹ وزیر پرتاپ سرنائک کو مبارک باد دینی چاہیے، انہوں نے پورے مہاراشٹر کو یہ دکھا دیا کہ ایونٹ کے لیے پیسے کیسے جٹائے جاتے ہیں۔ پہلے ایک پرائیویٹ ایپ سے بائک بُک کی جاتی ہے، پھر غریب ڈرائیور کو بیچ سڑک پر پکڑا جاتا ہے، پھر یہ اسٹنٹ کیا جاتا ہے کہ ایپ سے چلنے والی بائک ٹیکسی غیر قانونی ہے۔ اس کا ویڈیو بنتا ہے، میڈیا میں چلتا ہے اور وزیر جی کی شبیہ بنتی ہے کہ وہ کتنے اسمارٹ اور مستعد ہیں۔‘‘

Published: undefined

نیشنلسٹ کانگریس (شرد پوار گروپ) کے ایم ایل اے روہت پوار نے بھی اس پورے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ’بلیک میلنگ‘ قرار دیا۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’’وزیر ٹرانسپورٹ کا ڈبل دھماکہ، ریپڈو بائک آئی...اسے خود وزیر جی نے روکا اور کارروائی کی، خبریں بنیں، خوب پبلسٹی ملی...پھر وزیر جی نے ’ریپڈ‘ انداز میں اپنا موقف بدل لیا اور آخر میں یہ سمجھوتہ کرکے اسپانسر شپ بھی مل گئی...اس سے صاف ہو جاتا ہے کہ یہ حکومت عوام کے لیے نہیں، بلکہ اپنے لیے کام کر رہی ہے، لیکن میرا حکومت سے سوال ہے- کیا یہ وزیر کے عہدے کا غلط استعمال نہیں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ مہاراشٹر کی بائک ٹیکسی پالیسی سال 2022 سے ہی ڈرافٹ کی شکل میں پڑی ہوئی ہے۔ کئی مرتبہ ڈرافٹ میں تبدیلی کے بعد جون 2025 میں اس کا فائنل ڈرافٹ جاری کیا گیا لیکن اب تک یہ سرکاری طور پر نافذ نہیں کی گئی ہے۔ واضح ضابطوں کی کمی کے سبب ریپڈو جیسی کمپنیاں نجی بائکوں کا استعمال کرکے مسلسل خدمات دے رہی ہیں جو موجودہ ٹرانسپورٹ ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined